خود ساختہ مہنگائی کی وجہ بے روزگاری عروج پر غریب عوام فاقہ کشی پر مجبور ہیں ایم پی اے محمد افضل گل

Muhammad Naeem Yusha محمد نعیم یوشا جمعرات 16 ستمبر 2021 11:46

خود ساختہ مہنگائی کی وجہ بے روزگاری عروج پر غریب عوام فاقہ کشی پر مجبور ہیں ایم پی اے محمد افضل گل
حاصل پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 ستمبر2021ء) حاصل پور اور گردونواح میں خود ساختہ مہنگائی کی وجہ سے عوام کو مشکلات کا سامنا ہے ن لیگ سے تعلق رکھنے والے ایم پی اے محمد افضل گل کا مزید کہنا تھا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ عوام کی مشکلات میں اور اضافہ کرے گا جس سے مصنوعی مہنگائی اور بڑھے گی غریب عوام تو پہلے ہی دو وقت کی روٹی کے لیے مشکل کا شکار ہے اوپر سے نا اہل حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کی وجہ سے شرح مہنگائی بڑھے گی آٹا گھی چینی اور دیگر اشیائے کی قیمتوں کو پر لگ چکے ہیں نا اہل حکومت میں مہنگائی کا جن بے قابو ہوتا جا رہا جبکہ حکومت جھوٹ کا راگ الاپنے پر لگی ہوئی ہے تبدیلی کے نام حکومت مافیاز کی سرپرستی کر رہی ہے جس کی وجہ سے عوام کی قوت خرید کم سے کم ہو رہی ہے اور اگر مہنگائی ایسے ہی رہی تو غریب آدمی فاقہ کشی پر مجبور ہوگا جو کہ اس حکومت کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہوگا۔

حاصل پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں