وزیراعظم مڈٹرم الیکشن کا کہہ کر اپنی اور کابینہ کی ناکامی کا اعتراف کررہے ہیں،سینیٹر مولا بخش چانڈیو
. تحریک انصاف 18 ویں ترمیم ختم کرنا چاہتی ہے لیکن ہم حکومت کو ایسا کرنے نہیں دیں گے،پی پی نے پارلیمنٹ کو احترام دیا ملک کے سربراہ کو پتہ نہیں کہ روپے کی قیمت گرگئی،یوٹرن کو نیا نام دیتا ہوں،اب اباوٹ ٹرن کہوں گا،مرکزی ترجمان پیپلزپارٹی
ہفتہ 8 دسمبر 2018 18:58
(جاری ہے)
مولابخش چانڈیو نے کہاکہ کس نے کہا تھا کہ 100 دن کی بات کرو وقت سے پہلے انتخابات غیر یقینی صورتحال اورحکومت ناکام ہونے پرہوتے ہیں۔
مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ یہ کمال کی حکومت ہے جس کے سربراہ کو یہ نہیں پتہ کہ ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہو رہا ہے، سودن میں حکومت کچھ ایسا نہیں کرسکتی کہ بغلیں بجائی جائیں،انہوں نے دو آدمی چھوڑے ہیں جن کا لب و لہجہ سیاسی نہیں، خان صاحب خوش قسمت ہیں کہ اپوزیشن کہہ رہی ہے آپ کام کریں،ہم آپ کے ساتھ ہیں۔مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ عدلیہ کا نوٹس لے کر کام کرانے کا مطلب حکومت ناکام ہو چکی ہے، عمران خان قبل از وقت انتخابات کا کہہ کر آپ اپنی اورکابینہ کی ناکامی کا اعتراف کررہے ہیں کیونکہ وقت سے پہلے انتخابات غیر یقینی صورتحال اورحکومت ناکام ہونے پرہوتے ہیں۔پی پی رہنما نے کہا کہ پی ٹی آئی اٹھارویں ترمیم ختم کرنا چاہتی ہے اور سندھ کا پانی بند کرنے کی بات کی گئی ہے تاہم پیپلزپارٹی ایسا نہیں ہونے دے گی، حکومت کو صوبہ کے حق حاکمیت کو قبول کرنا ہوگا۔انہوں نے کہاکہ آپ نے این آر او، این آر او لگایا ہوا ہے، کس نے این آر او مانگا ہے، ہم کہہ رہے ہیں احتساب کریں وہ کہتے ہیں معافی مانگ رہے ہیں اگر احتساب انتقام ہے تو اس کا نتیجہ اچھا نہیں نکلے گا۔انہوں نے کہا کہ میاں صاحب نے بھی ایسے ایشو چھیڑے جس سے صوبہ میں بدگمانی ہوئی،آپ کو صوبوں کے حق حاکمیت کو قبول کرنا ہوگا،آپ صوبائی خود مختاری میں مداخلت نہیں کرسکتے۔ترجمان پیپلزپارٹی نے کہاکہ خان صاحب خوش نصیب ہیں کہ اپوزیشن انہیں وقت دینے کو تیار ہے، کچھ وزراء کی پوچھیں، وہ آسانی پیدا کر رہے ہیں یا پیچیدگیاں مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ سینٹ کاماحول مشاورت سے چلتا ہے، وہاں بھی ایک آکر ہلچل مچادیتا ہے۔متعلقہ عنوان :
حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ڈپٹی کمشنر حیدرآباد نے 29 مئی سے شروع ہونیوالی 7 روزہ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
حیدرآباد: شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ، 13 سالہ لڑکا جاں بحق، دولہا زیر حراست
انڈین پریمیئر لیگ ،رائل چیلنجرز بنگلورو نے سن رائزرز حیدرآباد کو35رنز سے ہرادیا
امیر جماعت اسلامی کا حیدرآباد کی سڑکوں کی تباہ حالی اور جاری ترقیاتی کام التوا کا شکار ہونے پر تشویش ..
حیدرآباد میں لوڈشیڈنگ کا سلسلہ کم ہونے کے بجائے مزید بڑھنے لگا
ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن حیدرآباد کے نومنتخب صدر کا ٹی ایل پی حیدرآباد کے ضلعی سیکریٹریٹ کا دورہ
سندھ زرعی یونیورسٹی اپنے آئی ٹی گریجویٹس کیلئے نجی شعبے میں ملازمت کے مواقع پیدا کرنے اور انٹرپرینیوئرشپ ..
سندھ کو ڈاکوئوں کے حوالے کرنے کیخلاف سیاسی و سماجی جماعتوں کی طرف سے (کل)حیدرآباد میں احتجاجی ریلی نکالی ..
ایرانی صدر کا پاکستانی دورہ توقعات سے زیادہ کامیاب رہا، دونوں ممالک کے درمیان محبت بھرے تعلقات میں مزید ..
حیدرآباد کی عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے پینے کے صاف پانی کی فراہمی کی بند ہونے والی اسکیم پر دوبارہ ..
ٓایرانی صدر کا پاکستانی دورہ توقعات سے زیادہ کامیاب رہا ، ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیر
ٓپنیاری پولیس اور اسٹریٹ کرمنلز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ، ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار
حیدرآباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ
-
پاکستانی کمپنی کو یو اے ای کی کمپنی سے بڑا آرڈر مل گیا
-
جوڈیشل عدالت نے محمود خان اچکزئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے
-
نادرا کی جانب سے 3 کروڑ اسمارٹ کارڈز کی خریداری میں بے ضابطگیوں کا انکشاف
-
اسٹیٹ بینک کی مارکیٹ سے ریکارڈ 4.2 ارب ڈالر کی خریداری
-
ترقی کی راہ میں رخنہ ڈالنے اور توجہ ہٹانے کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی،آرمی چیف
-
ملک کو نوجوان نسل سے بڑی توقعات وابستہ ہیں،طالبات وخواتین مستقل مزاجی سے کام کریں گی تو قدم قدم پر کامیابی ان کا مقدر ہو گی،گورنر پنجاب
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
سینیٹر شبلی فراز نے حکومت سے بات چیت کیلئے مشروط آمادگی ظاہر کر دی
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
پرانی قومی شاہراہ کی مرمت کاکام دسمبر تک مکمل ہوگا، سکھرحیدرآباموٹرویترجیحی منصوبہ ہے،علیم خان