عوام بھوک سے بلک رہے ہیں اور حکمراں بینک بیلنس بڑھانے میں لگے ہیں ، ڈاکٹر صاحبزادہ ابو

الخیرمحمد زبیر ذخیرہ اندوزوں، بلیک مارکٹنگ کرنے والوں کے خلاف جب تک بلاامتیاز کاروائی نہیں کی جائے گی کرپشن سے نجات نہیں ملے گی،صدر جے یوپی نورانی

ہفتہ 22 فروری 2020 23:24

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2020ء) جمعیت علما پاکستان(نورانی)و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابو الخیرمحمد زبیر نے کہا ہے کہ عوام بھوک سے بلک رہے ہیں اور حکمراں بینک بیلنس بڑھانے میں لگے ہیں ذخیرہ اندوزوں، بلیک مارکٹنگ کرنے والوں اور کرپٹ مافیا کے کے خلاف جب تک بلاامتیاز کاروائی نہیں کی جائے گی کرپشن سے نجات نہیں ملے گی، ریاست مدینہ کا نعرہ لگانے والے حکمرانوں کی ناکام پالیسیوں نے غریب عوام کو خودکشی پر مجبور کر دیا ہے، پچھلی قومیں اسی لئے تباہ ہوئیں کہ وہ عدل وانصاف میں امتیازی سلوک کا کیا کرتی تھیں امیر اور غریب کے لئے علیحدہ علیحدہ سزائیں تھیں موجود حکومت بھی اسی فارمولے پر عملی پیرا ہے۔

وہ مائی خیری مسجد حیدرآباد میں صدیق اکبر کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

صاحبزادہ محمد زبیر نے کہا کہ ذخیرہ اندوزوں اور بلیک مارکیٹنگ کرنے والے آٹے، چینی کا مصنوعی بحران پیدا کرکے غریب کو روٹی سے محروم کرنے والے حکومت کی صفوں میں موجود ہیں جنھیں خان صاحب کچھ کہنے کیلئے تیار نہیں ہیں پھر کس طرح کرپشن ختم اورانصاف ہو سکتا ہے، انہوں نے کہا کہ حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالی عنہ تقوی اور پرہیز گاری کے اعلی مرتبے پر فائز تھے اللہ نے آپ کی شان میں قرآن پاک میں کئی آیات نازل کیں آپ مردوں میں سب سے پہلے اسلام قبول کرنے اور حضور کی معراج کی صداقت کرنے والے شخص ہیں یہی وجہ ہے کہ آپ کو ابو بکر سے صدیق کا لقب ملاآپ زندگی میں بھی حضور کے ساتھ رہے اور دنیا سے جانے کے بعد بھی رفیق ہیں، انہوں نے کہا کہ خوف خدا اور حب مصطفیؐسے سرشار حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالی عنہ نے اسلام کی حرمت کے تحفظ کیلئے گراں قدر خدمات انجام دیں، انہوں نے کہا کہ حکمراں سود کو ختم نہ کرکے اللہ سے کھلی جنگ کررہے ہیں حالانکہ سود کے خاتمے سے قرضوں سے ملک کونجات ملے گی سود کے خاتمے سے معیشت مضبوط ہو گی اور ملک کو استحکام نصیب ہو گا سود کے خاتمے کیلئے اسلام کا ایک مکمل نظام ملی یکجہتی کونسل نے سپریم کورٹ میں پیش کیا تھا جس میں سودی نظام کے خاتمے سے بین الاقوامی معاملات، ملک کے اندرونی حالات اور معیشت کی مضبوطی کیلئے لائحہ عمل ترتیب دیا گیا تھا جس پر عمل کر کے ملک کو اندرونی اور بیرونی قرضوں سے کو نجات دلائی جاسکتی ہے۔

قبل ازیں جے یو پی کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے عثمانیہ مسجد نائی کے پڑ میں سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ تعالی عنہ کی شان بیان کرتے ہوئے کہا کہ ہر مشکل وقت میں حضرت ابوبکر صدیق حضورؐ کے ساتھ رہے آپ نے عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کیلئے مسلمہ کذب سے جنگ کی اور منکرین ختم نبوت کا خاتمہ کیازکو کے منکرین سے جنگ کی اسلام کے آفاقی نظام کو قائم کرکے خلافت راشدہ نظام رائج کیا،انہوں نے کہا کہ آج کشمیر میں مسلمانوں کا لہو بہایا جارہا ہے 200 دنوں سے مظلوم کشمیری ظلم و بربریت کی چکی میں پس رہے ہیں مودی مسلمانوں کی نسل کشی کر رہا ہے لیکن افسوس پاکستان کے حکمرانوں مظلوم کشمیری کی مدد کرنے اور بھارت کو منہ توڑ جواب دینے کی بجائے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں، اس موقع پر علامہ قاری محمد شریف نقشبندی، ڈاکٹر محمد یونس دانش، ناظم علی آرائیں، حافظ محمد رضوان نقشبندی، عبید رضا زبیری بھی موجود تھے۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں