بااثر ملزمان کی جانب سے بیٹے اورپوتے پر قاتلانہ حملے اور پولیس کی طرف سے ڈکیتی کا جھوٹا مقدمہ درج کرنے کے خلاف حیدرآباد پریس کلب پر احتجاج

بدھ 27 جنوری 2021 23:28

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2021ء) ٹنڈو محمد خان کے گوٹھ فوٹو ملاح کے رہائشی آسی ملاح نے بااثر ملزمان کی جانب سے بیٹے اورپوتے پر قاتلانہ حملے اور پولیس کی طرف سے ڈکیتی کا جھوٹا مقدمہ درج کرنے کے خلاف حیدرآباد پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، انہوں نے الزام لگایا کہ 5 جنوری کو گوٹھ کے وڈیرے سلطان ملاح نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ میرے بیٹے منظور علی اور14سالہ پیارعلی پرحملہ کرکے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا اور بعد ازاں ان کے خلاف ڈکیتی کا جھوٹا مقدمہ درج کرادیا، انہوںنے کہاکہ پولیس بااثر وڈیرے کا ساتھ دے رہے ہیں جس کے باعث ہمیں جانی ومالی خطرہ ہے انہوںنے مطالبہ کیا کہ معاملے کا فوری طور پر نوٹس لیکر ملزمان کے خلا ف کاروائی کی جائے اور انصاف وتحفظ فراہم کیاجائے ۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں