ٹنڈوجام، سوتیلی بیٹی کو قتل کرکے لاش گٹر میں پھینکنے والاملزم گرفتار

بدھ 6 ستمبر 2023 22:40

ٹنڈوجام(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 ستمبر2023ء) ٹنڈو جام میں ظالم شخص نے سوتیلی بیٹی کو قتل کرکے لاش گٹر میں پھینک دی۔پولیس حکام کے مطابق ملزم عدنان قریشی کو گرفتار کرلیا گیا ہے، 3 سالہ زینب کا پوسٹ مارٹم کروایا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ملزم نے تھانے پر اطلاع دی کہ بچی کو اٴْس کا سگا باپ گن پوائنٹ پر لے گیا ہے۔پولیس حکام کے مطابق شک کی بنیاد پر تفتیش کی تو ملزم نے اعتراف جرم کرلیا، جس کی نشاندہی پر بچی کی لاش گٹر سے برآمد کی ہے۔۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں