ٹنڈوالہ یار،یوم دفاع کے موقع پر طالب علموں کی جانب سے ریلی کا انعقاد

بدھ 6 ستمبر 2023 22:40

ٹنڈوالہ یار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 ستمبر2023ء) یوم دفاع کے حوالے سے نجی اسکول کے طالب علموں کی جانب سے ریلی کا انعقاد کیا گیا۔

(جاری ہے)

ریلی شہر کے مختلف شاہ ہراہوں سے ہوتی شاہ للطیف پارک میں شہدا کے یاد گار مینار پر پہنچی طالب علموں اور اساتذہ کی جانب سے یادگار شہداء پر پھول چھڑائے اور فاتحہ خوانی کی گئی اس موقع پر اسکول کے پرنسپل ارسلان خانزادہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 6 ستمبر 1965 کی جنگ میں ہماری پاک فوج کے جوانوں نے دشمن کو ناکوں چنے چبائے ہمارے جوانوں نے جواں مردی سے مقابلہ کرتے ہوئے دشمن کو عبرتناک شکست دی اور آئندہ بھی دشمن کو ہر محاذ پر شکست دینے کا ہوحلا رکھتے ہیں ہم اپنے وطن کی دفاع کی خاطر کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ہم خون کے آخری قطرے تک وطن کا دفاع کرینگے انہوں نے کہا کہ ہم وطن کی خاطر جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں یہ وطن شہداء کی قربانیوں کے بدولت ہمیں ملا ہے ہم اس کے چپے چپے کی حفاظت کرینگے ۔

۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں