مجھے اور میرے شوہر سمیت میرے دیوروں کو تحفظ فراہم کیا جائے ،مورو گوٹھ کی رہائشی کی پریس کلب میں دہائی

جمعہ 29 مارچ 2024 23:14

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مارچ2024ء) مورو کے گوٹھ علی خان بڑدی کی رہائشی اور پسند کی شادی کرنے والی مسماة سکینہ بڑدی نے اپنے شوہر کے ہمراہ حیدرآباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ارباب اختیار سے اپیل کی ہے کہ مجھے اور میرے شوہر سمیت میرے دیوروں کو تحفظ فراہم کر کے میرے اغواء کا جھوٹا مقدمہ درج کرانے کی کوشش کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ میں نے اپنی مرضی اور خوشی سے اپنے رشتہ دار جاوید علی بڑدی ولد غلام حسین بڑدی سے حیدرآباد کی مقامی عدالت میں پسند کی شادی کی ہے جس کے بعد میرے عزیز اور رشتہ دار میرے اغوا ء کا جھوٹا مقدمہ درج کرانے کی کوشش کر رہے ہیں جبکہ مجھے کسی نے بھی اغوا ء نہیں کیا ہے اور میں نے قانونی طور پر بالغ ہونے کے ناطے اپنی مرضی کے مطابق شادی کا فیصلہ کیا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ پسند کی شادی کرنے پر میرے عزیز اور دیگر رشتہ دار ہمیں قتل کرنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں جس کی وجہ سے ہم عدم تحفظ کا شکار ہیں ۔انہوں نے ارباب اختیار سے اپیل کی کہ مجھے اور میرے شوہر سمیت میرے دیوروں کو قانونی تحفظ فراہم کر کے ہمیں دھمکیاں دینے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں