محکمہ تحفظ ماحولیات سانگھڑ کی جانب سے سنجھورو اور شہدادپور میں پینے کے پانی کے نمونے لیے گئے

منگل 16 اپریل 2024 17:32

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2024ء) ڈپٹی کمشنر سانگھڑ ڈاکٹر عمران الحسن خواجہ کی ہدایت پر محکمہ تحفظ ماحولیات سانگھڑ کی جانب سے سنجھورو اور شہدادپور میں پینے کے پانی کے نمونے لے لیے گئے۔ ڈپٹی کمشنر سانگھڑ نے اس موقع پر کہا کہ حکومت سندھ کی واضع ہدایت ہے کہ عوام کو پینے کا پانی اور معیاری غذا مہیا کی جائیں، دودہ، پینے کا پانی اور دیگر روز مرہ کھانے اشیاء کو چیک کیا جائے اور غیر معیاری اشیاء خورد نوش کا خاتمہ کیا جائے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انچارج ادارہ برائے تحفظ ماحوليات ذوالفقار علی بھٹی نے کہا کہ تعلقہ سنجھورو اور تعلقہ شہدادپور کے مختلف علاقوں سے پینے کے پانی اور نکاسی آب کے سیمپل لیے ہیں پینے مقصد کے استعمال ہونے والے فلٹر پلانٹس کا پانی، واٹر سپلائی کا پانی اور زیر زمین پانی شامل ہے تمام سیمپلز کو مزید معائنے کے لیے لیبارٹری کو بھجوایا گیا رپورٹ آنے کے بعد غیر معیاری اشیاء اور پانی کو بند کروائیں گے جبکہ ضلع بھر سے سیمپل اکھٹے کرنے کا عمل جاری ھے۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں