آلودہ پانی کی نہروں میں نکاسی کے ذمہ داروں کےخلاف سخت کارروائی کی جائے، ڈی سی حیدرآباد کی متعلقہ افسران کو ہدایت

منگل 16 اپریل 2024 19:57

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2024ء) ڈپٹی کمشنر حیدرآباد کے زیر صدارت آلودہ پانی کی فراہمی کے حوالے سے متعلقہ افسران سے ایک اجلاس منعقد ہوا ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے ایریگیشن ڈپارٹمنٹ اور واسا کے افسران کو ہدایت کی کہ باہمی رابطے میں رہتے ہوئے نہروں میں زہریلے پانی کا اخراج کرنے والی انڈسٹریز، فیکٹریوں ،کارخانوں اوردیگر ذرائع کی فوری نشاندہی کرکے رپورٹ ارسال کریں اور انڈسٹریز ، فیکٹریز اور کارخانوں میں ٹریٹمنٹ پلانٹ کی تنصیب کو جلد یقینی بنایا جائے اور آلودہ پانی کی نہروں میں نکاسی کے ذمہ داروں کےخلاف سخت کارروائی کی جائے۔

ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ آلودہ پانی کے حوالے سے شکایات کو جلد ختم کیا جائے۔ صحت بخش پانی کی فراہمی واسا اور جن اداروں کی ذمہ داری ہے ان کو اپنا فرض انتہائی مستعدی سے نبھانا ضروری ہے اس میں کوتاہی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ اجلاس میں واسا ، ایریگیشن کے انجینئرز اوردیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں