ٓ حیدرآباد پریس کلب پر مختلف تنظیموں اور افراد نے اپنے مطالبات کی حمایت میں الگ الگ مظاہرے

بدھ 17 اپریل 2024 21:30

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2024ء) حیدرآباد پریس کلب پر مختلف تنظیموں اور افراد نے اپنے مطالبات کی حمایت میں الگ الگ مظاہرے کئیگورنمنٹ ریٹائرڈ ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن سندھ کی جانب سے ملازمین کی گروپ انشورنس اور دیگر منیادی مسائل کے حل کیلئے حیدرآباد پریس کلب کے سامنے دوسرے روز بھی احتجاجی مظاہرہ کیا گیا،مظاہرے سے غلام ابوبکر خاصخیلی، منٹھار جتوئی، امان اللہ چانڈیو، احمد خان اور دیگر رہنمائوں نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود حکومت سندھ ریٹائرڈ ملازمین کے لئے گروپ انشورنس کی مد میں مقرر کی گئی رقم ادا نہیں کر رہی ہے جبکہ ملک کے دیگر صوبوں میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے تحت ریٹائرڈ ملازمین کو گروپ انشورنس کی رقم ادا کر دی گئی ہے لیکن سندھ حکومت ہمیں نظر انداز کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

رہنمائوں نے مزید کہا کہ ریٹائرڈ ملازمین کو کسی بھی طرح کی سہولیات میسر نہیں ہیں اور سندھ حکومت نے سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود ملازمین کو اب تک گروپ انشورنس کی رقم سے محروم رکھا ہوا ہے جبکہ یہ ریٹائرڈ ملازمین کا حق ہے اوراس رقم کی کٹوتی ہماری تنخواہوں سے کی گئی ہے۔ہوسڑی کے گوٹھ اللہ بخش سولنگی کی رہائشی سولنگی برادری کے افراد نے با اثر شخص کی جانب سے پولیس کی ملی بھگت سے دیہاتیوں کی زمین پر قبضہ کئے جانے کی کوشش کے خلاف حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

اس موقع پر سابق یو سی چیئرمین عبدالرحمن سولنگی ،ارباب علی سولنگی، میر حسن سولنگی ،بابو سولنگی اور شفیع محمد سولنگی سمیت دیگر نے الزام عائد کرتے ہوئے بتایا کہ علاقہ کے بااثرزمیندار اقبال تیلی ہمارے گوٹھ کی زمین پر متعلقہ پولیس کی ملی بھگت سے زبردستی قبضہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہمارے گوٹھ کے قریب زمیندار اقبال تیلی کی 13ایکڑ زمین ہے جس سے ہمارا کوئی تعلق نہیں ہے اور اقبال تیلی اس زمین کی آڑ میں ہم غریب دیہاتیوں کی زمینوں پر پولیس کی مدد سے زبردستی قبضہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں