انتخابات شفاف نہ ہوئے تو پاکستان کا نقصان ہو گا،حمزہ شہباز
لولی لنگڑی حکومت دہشتگردی اور دیگر مسائل سے نہیں نمٹ سکے گی،سیاسی عدم استحکام ملکی معیشت کو نقصان پہنچاتا ہے، پاکستان کی سمت کے تعین کے لئے نئے عمرانی معاہدے کی ضرورت ہے،رہنما مسلم لیگ ن کی نجی ٹی وی کو انٹرویو
جمعرات 19 جولائی 2018 00:10
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ہمیں دیوار سے لگایا جا رہا ہے ۔
نواز شریف کے خلاف کرپشن ثابت نہ ہونے کے باوجود سزا دی گئی۔ ہم نیب کی پیشیاں بھگت رہے ہیں ۔ اپنے قائد کے حق میں ریلی نکالنے پر میرے اور میرے والد کے خلاف دہشتگردی کا مقدمہ بنا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے تحفظات سامنے آ رہے ہیں۔ لوگ دیکھ رہے ہیں مسلم لیگ (ن) اپنے بیانیے میں کامیاب ہے۔ تمام تر کوششوں کے باوجود (ن) لیگ واضح اکثریت سے جیتے گی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے جلسے میں خالی کرسیاں ہوتی ہیں ہم عوام میں جاکر جوش دیکھتے ہیں۔ ہم پاکستان بھر میں واضح اکثریت حاصل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگر انتخابات شفاف نہ ہوئے جس پر بہت سی جماعتوں کے تحفظات ہیں یہ پاکستان کا نقصان ہو گا۔ ہم پر امن احتجاج بھی کریں گے اور 25کے بعد اپنا لائحہ عمل قوم کو بتائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کے کارکنوں اور امیدواروں پر دباؤ ڈالا جا رہاہے ۔ قیادت کے خلاف مقدمات درج کئے جا رہے ہیں ۔ امیدواروں کو کہا جا رہ اہے کہ وہ آزاد انتخابات لڑیں ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی آمد پر لاہور میں عوام کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر تھا جب مال روڈ پر پہنچے تو فلائٹ کا وقت ہو چکا تھا۔ عوام کے درمیان سے اس وقت نکلنا مشکل تھا اور ایئر پورٹ تک پہنچنا ممکن بھی نہیں تھا۔ لاہور میں تل دھرنے کی جگہ نہیں تھی۔ ہم رات ایک بجے مشکل سے دھرم پورا پہنچے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سمت کے تعین کے لئے نئے عمرانی معاہدے کی ضرورت ہے۔ اس کے لئے تمام ادارے اور سیاسی جماعتوں کو مل کر بیٹھنا ہو گا۔ پاکستان 22کروڑ عوام کا ملک ہے ۔ آئیں ملک کے لئے بیٹھیں تاکہ امید کی کوئی کرن نظر آئے اور پاکستان قائداعظم کا پاکستان بن سکے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اربوں روپے کے ترقیاتی کام کئے۔ ملک میں موٹر ویز کا جال بچھایا ۔ پاک چین اقتصادی راہداری کا منصوبہ شروع کیا۔ بجلی کے منصوبے لگائے مگر جب سیاسی عدم استحکام پیدا ہوا تو معیشت کو نقصان ہوا۔ ہمیں پاکستان کو مضبوط کرنے کے لئے آگے بڑھنا ہے۔ ہم نے جمہوری اداروں اور عوام کو مضبوط کرنا ہے۔ تو شفاف انتخابات ضروری ہیں لولی لنگڑی حکومت آئی تو پاکستان دنیا میں تماشہ بن جائے گا اگر داغدار انتخابات ہوئے تو نتائج کو تسلیم نہیں کریں گے۔متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..
دریائے کابل کے بالائی علاقوں میں شدید بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال متوقع، 27 تا 30 اپریل کے دوران سیلابی ..
ہلال احمرپاکستان کی خدمات اور جذبہ خیر سگالی قابل ستائش ہے،مراکشی سفیر
پیپلز پارٹی کی جدوجہد اور قربانیاں ہیں سیاستدان مذاکرات کے دروازے کبھی بند نہیں،نیئر بخاری
اسلام آباد ٹینس کمپلیکس میں سازش کے تحت آپریشن کیا گیا،تاج حیدر
وزیراعظم کی زیرصدارت پاکستان کونسل برائے موسمیاتی تبدیلی کا تیسرا اجلاس، صوبائی حکومتوں اور وفاق ..
اسلام آباد،مدرسہ میں کرنٹ لگنے سے طالبعلم جاں بحق
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
مہنگائی کی ماری عوام کیلئے تازہ ہوا کا جھونکا، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی متوقع
وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال سے ورلڈ بینک کے گلوبل ڈائریکٹر برائے گورننس کی ملاقات، ترقیاتی ..
کوکا کولا کی جانب سے پاکستان میں 22 ملین ڈالر کی اضافی سرمایہ کاری
افغان شہریوں کو غیر قانونی طور پر پاکستانی شناختی کارڈ کے اجراء کا معاملہ ، ملزم گرفتار
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار