قوم نے مینڈیٹ دے دیا،عمران منتخب وزیراعظم ہیں ،شاہ محمودقریشی

اپوزیشن نے عمران خان کوتقریرکرنے نہیں دی ،ْ ہمیں جمہوری عمل کی پاسداری کرنی ہوگی ،ْ اسمبلی میں خطاب شہباز شریف اور مسلم لیگ (ن) نے عمران خان کے خطاب کے دوران شور شرابہ کرکے وعدہ خلافی کی ،ْ رہنما پی ٹی آئی

جمعہ 17 اگست 2018 23:25

قوم نے مینڈیٹ دے دیا،عمران منتخب وزیراعظم ہیں ،شاہ محمودقریشی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ انتخابات ہوگئے قوم نے مینڈیٹ دے دیا ،ْعمران خان پاکستان کے منتخب وزیراعظم ہیں۔قومی اسمبلی میں اپنی تقریر کے دوران شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مجھے افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ اپوزیشن نے عمران خان کوتقریرکرنے نہیں دی جبکہ ہمیں جمہوری عمل کی پاسداری کرنی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ شہبازشریف کودرخواست کی کہ احتجاج آپ کا حق ہے،ن لیگ کااحتجاج ریکارڈہوگیااب آپ اپنے لوگوں کوکہیں کہ تشریف رکھیں۔انہوںنے کہاکہ عمران خان کی سوچ میںپورے ایوان کو ساتھ لے کر چلنا اور فیڈریشن کومضبوط کرنا شامل ہے جبکہ وہ بطوروزیراعظم اپنے آپ کواحتساب کے لیے پیش کرنا چاہ رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے دعویٰ کیا کہ منتخب وزیر اعظم عمران خان کے خطاب سے پہلے انہوں نے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف سے بات کی تھی کہ قائد ایوان کا خطاب پر سکون ماحول میں سنا جائے جس پر انہوں نے آمادگی کا اظہار کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف اور مسلم لیگ (ن) نے عمران خان کے خطاب کے دوران شور شرابہ کرکے وعدہ خلافی کی۔متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے کنوینئر خالد مقبول صدیقی نے عمران خان کو وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی عوام نے جمہوریت کو ایک اور موقع دیا ہے، وطن عزیز میں جمہوری نظام کا تسلسل خوش آئند ہے جبکہ جمہوری اقدار کے فروغ کیلئے سیاسی جماعتیں مثبت کردار ادا کریں۔انہوںنے کہاکہ ہمیں اجنبیت اور نفرت کی دیوار کو گرانا ہوگاجبکہ عوام کا مقدر تبدیل کرنے والی تبدیلی کا انتظار ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں