سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے پارلیمانی رہنماوں سے ٹیلیفونک رابطے، وزیر اعظم کے انتخاب کے موقع پر پیدا ہونے والی صورتحال پر تبادلہ خیال

اپوزیشن کو جائز مقام دینا میری اولین ترجیحات ، توقع کرتا ہوں کہ آنے والے دنوں میں ایوان پارلیمانی روایات کی احسن انداز میں عکاسی کرے گا،سپیکر اسد قیصر

ہفتہ 18 اگست 2018 19:04

سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے پارلیمانی رہنماوں سے ٹیلیفونک رابطے، وزیر اعظم کے انتخاب کے موقع پر پیدا ہونے والی صورتحال پر تبادلہ خیال
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2018ء) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے پارلیمانی رہنماوں سے ٹیلیفونک رابطے کر کے وزیر اعظم کے انتخاب کے موقع پر پیدا ہونے والی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ ہفتہ کو قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق سپیکر نے پی پی پی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری ، سید خورشید احمد شاہ، ایم کیو ایم کے خالد مقبول صدیقی، مسلم لیگ (ق) کے طاہر بشیر چیمہ، مسلم لیگ(ن) کے رانا تنویر، بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل، عوامی مسلم لیگ کے شیخ رشید احمد، بلوچستان عوامی پارٹی کے خالد مگسی، ایم ایم اے کے اسعد محمود اور جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ شاہ زین بگٹی سے ٹیلیفون پر گفتگو کی۔

اسد قیصر نے کہا کہ اختلاف رائے جمہوریت کا حسن ہے مگر پارلیمان کا تقدس برقرار رکھنا سب کی ذمہ داری ہے۔

(جاری ہے)

اپوزیشن کو جائز مقام دینا میری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ میں توقع کرتا ہوں کہ آنے والے دنوں میں ایوان پارلیمانی روایات کی احسن انداز میں عکاسی کرے گا۔آپ سب کی مشاورت سے ایوان کی کاروائی چلانا میرا اولین فرض ہو گا۔ سپیکر قومی اسمبلی کو پارلیمانی رہنماوں نے اسمبلی کی کارروائی خوش اسلوبی سے چلانے کی یقین دہانی کرائی،انہوں نے کہا کہ سپیکر سے ایوان کی کارروائی پارلیمانی روایات کے مطابق چلانے میں ہر ممکن تعاون کریں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں