ن لیگ کی قومی اسمبلی کا دوبارہ اجلاس بلانے کی ریکوزیشن جمع
ن لیگی درخواست پر گزشتہ روز بھی اسمبلی کا اجلاس ہوا، اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے ایوان کے سامنے گرفتاری پراپنا مئوقف پیش کیا،شہبازشریف کی گرفتاری پر ایوان میں مزید بحث کی ضرورت ہے، مسلم لیگ ن
ثنااللہ ناگرہ جمعرات 18 اکتوبر 2018 14:09
(جاری ہے)
ن لیگ کا کہنا ہے کہ شہبازشریف کی گرفتاری پر ایوان میں مزید بحث کی ضرورت ہے۔
اس سے قبل بھی مسلم لیگ ن نے قومی اسمبلی اور پنجاب اسمبلی کا اجلاس بلانے کی دونوں ایوانوں میں ریکوزیشن جمع کروائی تھی۔جس میں ریکوزیشن کے ایک دن بعد اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔تاہم حکومت نے اپوزیشن کے مطالبے پر اجلاس نہیں بلایا تو اپوزیشن نے پنجاب اسمبلی میں سابق اسپیکر رانا محمد اقبال کی صدارت میں اسمبلی کے احاطے میں اجلاس کی کاروائی کی۔ اور قومی اسمبلی میں اراکین نے سابق اسپیکر ایاز صادق کی سربراہی میں اجلاس منعقد کیا۔ تاہم اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے گزشتہ روز سترہ اکتوبر کو اجلاس بلایا گیا۔ جس میں پراڈکشن آرڈر پر شہبازشریف بھی اجلا س میں پیش ہوئے۔ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا کہ نیب نے پوچھا جنرل اشفاق پرویز کیانی کو خوش کر نے کیلئے ڈیڑھ ارب روپے کا منصوبہ ان کے بھائی کو دیا ،ْ پرویز الٰہی حکومت نے میجر ریٹائرڈ عامر کیانی کو 35ارب روپے کے منصوبے کا ٹھیکہ دیا، میں نے منسوخ کیا، کیا اشفاق پرویز کیانی 35 ارب روپے کا منصوبہ منسوخ کرنے سے خوش ہونگے یا ڈیڑھ ارب روپے کا منصوبہ دینے پر نیب والے کہتے ہیں خواجہ آصف کے خلاف گواہی دیں ،ْپی ٹی آئی اور نیب کے درمیان ناپاک اتحاد ہے، جو نشستیں عمران خان نے چھوڑیں وہ ہم نے جیتیں، ثابت ہوگیا انتخابات دھاندلی زدہ تھا ، میری گرفتاری کیلئے 5 یا 6 جولائی کو آرڈر تیار تھے۔ کیوں دیر ہوئی یہ وقت پر معلوم ہوگا ۔ ہ طے ہونا ہے یہاں قانون کا راج ہوگا یا لاقانونیت کا، جو فاشسٹ ہوتا ہے انہیں مسولینی اور ہٹلر کا حشر بھی پتہ ہونا چاہیے۔ میری جھولی میں عوامی خدمت، امانت اور دیانت کے سوا کچھ نہیں۔ ملک کو آگے بڑھتا دیکھنا چاہتا ہوں، نیب کا سورج میرے عقوبت خانے میں چمک رہا ہے مجھے پرواہ نہیں۔ بدھ کو قومی اسمبلی کا اجلاس اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی گرفتاری کے بعد اپوزیشن کی ریکوزیشن پر بلایا گیا اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل کیس میں گرفتار قائدِ حزب اختلاف شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر جاری کیے تھے جس کا مطالبہ اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے سامنے آیا تھا۔ واضح رہے نیب نے مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کو آشیانہ اسکینڈل میں اختیارات سے تجاوز کے الزام میں گرفتار کررکھا ہے۔احتساب عدالت نے شہبازشریف کو مزید 14روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کررکھا ہے۔متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..
دریائے کابل کے بالائی علاقوں میں شدید بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال متوقع، 27 تا 30 اپریل کے دوران سیلابی ..
ہلال احمرپاکستان کی خدمات اور جذبہ خیر سگالی قابل ستائش ہے،مراکشی سفیر
پیپلز پارٹی کی جدوجہد اور قربانیاں ہیں سیاستدان مذاکرات کے دروازے کبھی بند نہیں،نیئر بخاری
اسلام آباد ٹینس کمپلیکس میں سازش کے تحت آپریشن کیا گیا،تاج حیدر
وزیراعظم کی زیرصدارت پاکستان کونسل برائے موسمیاتی تبدیلی کا تیسرا اجلاس، صوبائی حکومتوں اور وفاق ..
اسلام آباد،مدرسہ میں کرنٹ لگنے سے طالبعلم جاں بحق
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
مہنگائی کی ماری عوام کیلئے تازہ ہوا کا جھونکا، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی متوقع
وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال سے ورلڈ بینک کے گلوبل ڈائریکٹر برائے گورننس کی ملاقات، ترقیاتی ..
کوکا کولا کی جانب سے پاکستان میں 22 ملین ڈالر کی اضافی سرمایہ کاری
افغان شہریوں کو غیر قانونی طور پر پاکستانی شناختی کارڈ کے اجراء کا معاملہ ، ملزم گرفتار
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار