ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کسی صورت قبول نہیں کی جائے گی ،ْمراد سعید
جمعرات 15 نومبر 2018 22:20
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ این ٹی آر سی ہر سال گاڑیوں کی کم از کم ایک مرتبہ ویریفیکیشن یقینی بنائے گا، روڈ سیفٹی پالیس کی ضرورت کیوں پیش آتی ہے یہ پالیسی ڈرائیور، گاڑی اور سڑک کے گرد گھومتی ہے، پالیسی کے تحت ایک ایکشن پلان بنایا جائے گا جس میں صوبوں کو شامل کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے سابقہ ادوار میں حکومتوں نے پالیسی سازی پر کوئی توجہ نہیں دی اور عوام نے بھی اس کو سنجیدہ نہیں لیا، پورے ملک میں ڈرائیونگ لائسنسوں کے مراکز قائم کئے جائیں گے جہاں سے ڈرائیوروں کو بہترین ڈرائیونگ سہولت اور تربیت فراہم ہو گی، جو لوگ موٹروے اور قومی شاہراہ پر آئیں گے انہیں ٹریفک قوانین کی پابندی ہر صورت کرنا ہو گی، خلاف ورزی کرنے والوں کو کوئی چھوٹ یا معافی نہیں دی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ تیز رفتاری کے اوپر موٹروے پولیس نے 750 روپے جرمانہ پر اتفاق کر لیا، اس روش کو بدلنا ہو گا، تیز رفتاری کرنے والا سفر شروع کرنے سے پہلے ہی ڈیش بورڈ پر جرمانہ کی رقم رکھ لیتا ہے اور پھر وہ بار بار خلاف ورزی کرتا ہے، خلاف ورزی کے عادی ڈرائیورز کو اب ایک حد تک رعایت کے بعد ڈرائیونگ لائسنسوں سے ہاتھ دھونا پڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جو گاڑیاں روڈ پر چلنے کے قابل نہیں ہوں گی انہیں موٹروے اور قومی شاہرات پر آنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پالیسی میں آئندہ تعمیر ہونے والی سڑکوں میں اس بات کو مدنظر رکھا جائیگا کہ ان پر سیاحت کے فروغ کیلئے مختلف مقامات پر تفریحی مقام بنائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وفاق اور صوبوں کے درمیان روڈ سیفٹی سے متعلق ڈیٹا کی باہمی ترسیل کو یقینی بنایا جائے گا، سیٹ بیلٹ کی پابندی سے گاڑی چلانے والے کی اپنی زندگی کو محفوظ بنایا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق لوگوں کی زندگیوں کو آسان بنانا ہے اور انہیں زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنا ہیں۔ مراد سعید نے کہا کہ عوام اور ذرائع ابلاغ ہمارے ساتھ تعاون کریں، پاکستان کے شہریوں کو بہترین شاہراتی نظام دیں گے، روڈ سیفٹی اتھارٹی ایکشن پلان پالیسی کے اہم اہداف مقرر کئے ہیں اور اس حوالہ سے صوبوں میں بھی روڈ سیفٹی قوانین پر عملدرآمد کرانے کیلئے حکام سے رابطے کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بعض سیاسی عناصر شاہرات کو بھی سیاست کا حصہ بنا لیتے ہیں، توڑ پھوڑ کرکے قومی املاک کو نقصان پہنچایا جاتا ہے، اب یہ روش بدلنا ہوگی، نئے پاکستان میں ہم حادثات سے زندگیوں کے نقصان کو کم کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شاہرات پر سفر کرنے والوں کیلئے ناگہانی صورتحال کیلئے ٹراما سنٹرز کا قیام شروع کردیا گیا ہے۔اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..
دریائے کابل کے بالائی علاقوں میں شدید بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال متوقع، 27 تا 30 اپریل کے دوران سیلابی ..
ہلال احمرپاکستان کی خدمات اور جذبہ خیر سگالی قابل ستائش ہے،مراکشی سفیر
پیپلز پارٹی کی جدوجہد اور قربانیاں ہیں سیاستدان مذاکرات کے دروازے کبھی بند نہیں،نیئر بخاری
اسلام آباد ٹینس کمپلیکس میں سازش کے تحت آپریشن کیا گیا،تاج حیدر
وزیراعظم کی زیرصدارت پاکستان کونسل برائے موسمیاتی تبدیلی کا تیسرا اجلاس، صوبائی حکومتوں اور وفاق ..
اسلام آباد،مدرسہ میں کرنٹ لگنے سے طالبعلم جاں بحق
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
مہنگائی کی ماری عوام کیلئے تازہ ہوا کا جھونکا، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی متوقع
وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال سے ورلڈ بینک کے گلوبل ڈائریکٹر برائے گورننس کی ملاقات، ترقیاتی ..
کوکا کولا کی جانب سے پاکستان میں 22 ملین ڈالر کی اضافی سرمایہ کاری
افغان شہریوں کو غیر قانونی طور پر پاکستانی شناختی کارڈ کے اجراء کا معاملہ ، ملزم گرفتار
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار