عمران خان اناڑی یا کھلاڑی،30 مارچ کو پتا چل جائیگا، شیخ رشید

بلاول بھٹو آصف زرداری کی بھینٹ چڑھنے لگا ہے، نوازشریف سے کہا تھا کہ میں اسمبلی میں ہوں گا آپ نہیں ہوں گے، عمران خان سے شہبازشریف کے پروڈکشن آرڈرپرتحفظات کا اظہار کیا ہے۔میڈیا سے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 17 دسمبر 2018 17:26

عمران خان اناڑی یا کھلاڑی،30 مارچ کو پتا چل جائیگا، شیخ رشید
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17 دسمبر2018ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ عمران خان اناڑی ہیں یا کھلاڑی یہ30 مارچ کو پتا چل جائے گا، بلاول بھٹو آصف زرداری کی بھینٹ چڑھنے لگا ہے، نوازشریف سے کہا تھا کہ میں اسمبلی میں ہوں گا آپ نہیں ہوں گے، عمران خان سے شہبازشریف کے پروڈکشن آرڈرپرتحفظات کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے آج یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان اناڑی ہیں یا کھلاڑی یہ30 مارچ کو پتا چل جائے گا۔ شیخ رشید نے کہا کہ عوام شرافت کی جمہوریت چاہتے ہیں۔ قوم نے انصاف کیلئے عمران خان کو ووٹ دیا ہے۔ قوم وزیراعظم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے۔ عمران خان قوم کوانصاف فراہم کرنے میں ضرورکامیاب ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے عمران خان سے کہا ہے مجھے شہبازشریف کے پروڈکشن آرڈرپر شدید تحفظات ہیں۔

(جاری ہے)

اعظم سواتی اور بابر اعوان نے استعفیٰ دیا ہے۔ عمران خان کسی کا بھی لحاظ نہیں کرتے۔ شیخ رشید نے کہا کہ ملکی خزانے کولوٹنے والوں کے خلاف کارروائی ہونے چاہیے۔ نوازشریف اور آصف زردرای نے ملک کولوٹا۔ عوام کو پانی، روٹی اورتندورکے نام پرلوٹا گیا ہے۔ بلاول بھٹو آصف زرداری کی بھینٹ چڑھنے لگا ہے۔ بلاول بھٹو اپنے والد آصف زرداری کی منفی سیاست کی بھینٹ چڑھنے والے ہیں۔

بلاول بھٹو کا مجھے دکھ رہے گا اگراس کی سیاست کا تیا پانچا ہوگیا۔ انہوں نے کہا کہ بےنظیربھٹوکی شہادت کے بعد ان کی وصیت نوکرانی سے نکلی ہے۔ آصف زرداری کا دورہ سندھ دراصل زرداری کو اپنے مستقبل کی تصویرنظرآنا شروع ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف سے کہا تھا کہ میں اسمبلی میں ہوں گا مگرآپ نہیں ہوں گے۔ شیخ رشید کیس نہ بناتا تونوازشریف آج پھراسمبلی میں ہوتے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں