پاکستان میں اس وقت جھوٹی ، چور اور دھوکے باز حکومت موجود ہے ،ْمریم اور نگزیب
بدھ 19 دسمبر 2018 13:45
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نا اہل اور جھوٹی ہونے کے ساتھ منفی سوچ اور منفی رویہ بھی رکھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام کو چکر اور دھوکہ دینا ہو تو نواز شریف پہ این آر او کا الزام لگا دو،بجلی مہنگی کرنی ہو تو شہباز شریف کو گرفتار کر لو،گیس مہنگی کرنی ہوتو شہباز شریف کو گرفتار کر لو،ڈالر مہنگا کرنا ہو تو حمزہ شہباز کو باہر جانے سے روک لو ۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ عوام کو ایک کروڑ نوکری اور دس لاکھ گھر کا جواب دینا ہو سعد رفیق کو گرفتار کر لو،علیمہ باجی کو چور دروازے سے این آر او دینا ہو تو دوسروں کو چور کہنا شروع کر دو۔انہوں نے کہا کہ تمام جھوٹے الزامات کے باوجود آج تک نواز شرف کیخلاف ایک روپے کی کرپشن ثابت نہیں ہوئی ۔انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ اس مقدمے میں بھی نواز شریف کو انشاء اللہ سٴْرخرو فرمائیں گے۔مریم اور نگزیب نے کہا کہ شہباز شریف کو افسوسناک سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے،عمران خان شہباز شریف سے خوفزدہ ہیں ،شہباز شریف پہ ایک بھی الزام ثابت نہیں ہوا ۔انہوں نے کہا کہ سعد رفیق کا پروڈکشن آڈر اٴْن کا آئینی اور جمہوری حق ہے ۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ سعد رفیق کا پروڈکشن آرڈر جاری نہ کرنا اٴْن کو اٴْن کے جمہوری حق سے محروم رکھنا ہے ۔انہوںنے کہا کہ سعد رفیق صاحب کا پروڈکشن آرڈر نہ جاری کرنا افسوسناک ہے ۔انہوں نے کہا کہ سعد رفیق صاحب پہ ایک روپے کی کرپشن ثابت نہیں ہوئی لیکن انہیں گرفتار کر لیا گیا،مجھے اٴْمید ہے کہ سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر پارلیمانی روایت اور اپنے وعدے کا پاس رکھتے ہوئے جلد سعد رفیق صاحب کے پروڈکشن آڈر جاری کریں گے ۔مر یم اور نگزیب نے کہا کہ سپیکر اسد قیصر صاحب نے پارلیمان کے فلور پہ کہا تھا کہ میں پارلیمان کو لیٹ ڈاؤن نہیں کرونگا۔انہوں نے کہا کہ سپیکر اسد قیصر صاحب نے شہباز شریف صاحب کا پروڈکشن آڈر جاری کر کے مثبت جمہوری اور پارلیمانی روایت قائم کی۔انہوں نے کہا کہ حنیف عباسی صاحب کی بیٹی کے ساتھ گزشتہ دن جو واقعہ ہوا، میں اٴْس کی پٴْر زور مذمت کرتی ہوں ۔مر یم اور نگزیب نے کہا کہ ایم ایس صاحب کا رویہ افسوس ناک تھا ،پاکستان کا کون سا قانون ایم ایس کو فون کال ریکارڈ کرنے اور پھر تشہیر کرنے کی اجازت دیتا ہے ۔انہوںنے کہا کہ ایم ایس صاحب کے اِس عمل کی مکمل تحقیق ہونی چاہیے ۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ ڈاکٹراریبہ کا قصور یہ تھا کہ وہ حنیف عباسی صاحب کی بیٹی ہے ۔انہوں نے کہا کہ حنیف عباسی صاحب کی بیٹی کو اٴْن کی گرفتاری کے بعد مشکلات اور دباؤ کا سامنا تھا ۔متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
قانون کے پیشہ کی فلاح و بہبود اور ترقی اولین ترجیح ہے ، اعظم نذیر تارڑ
کیسز میں تاخیر کو کم کرنے، شفافیت کو بڑھانے، عدالتی عمل کو تیز کرنے میں ٹیکنالوجی سے استفادہ ضروری ہے،نیشنل ..
علامہ اقبال نے امت مسلمہ کو فکر، امید کی نئی جہت دی،وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار
پاکستان میں تمام مذاہب کے پیروکار آزاد ہیں اور ریاست ان کے حقوق کا مکمل تحفظ کر رہی ہے،فیصل کریم کنڈی
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
وفاقی دارالحکومت میں پولن کی مجموعی مقدار میں اضافہ ریکارڈ
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے ..
آئیسکو نے بجلی کی عارضی بندش کا دو روزہ شیڈول جاری کر دیا
وفاقی وزیر بحری امور قیصر احمد شیخ سے پاکستان میں ڈنمارک کے سفیر کی سربراہی میں وفد کی ملاقات
پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی طرف سے جاری انسانی حقوق کے طریقوں سے متعلق 2023 کی رپورٹ کو مسترد کر دیا
قومی اسمبلی میں گندم کی خریداری اوراس سے منسلک دیگرمسائل پراراکین کا اظہارخیال
ایوان کا اجلاس بروقت شروع کرنے کو یقینی بنایا جا رہا ہے، ڈپٹی سپیکر
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت