اسلامو فوبیا نے مسلم امہ کو نقصان پہنچایا ہے ، دہشتگردی نے مسلم ممالک کو بہت متاثر کیا ، عمران خان

کرائس چرچ حملہ اسلامو فوبیا کا نتیجہ ہے ، دنیا میں جان بوجھ کر اس کی ترغیب دی گئی ، ڈاکٹر مہاتیر محمد کو مسلمانوں کے قائد کی حیثیت سے دیکھتے ہیں، ملائیشین وزیراعظم کا کرپشن سے متعلق موقف قابل تعریف ہے، کرپشن کسی بھی ملک کو کمزور کردیتی ہے اور ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ، مہاتیرمحمد کے دورے سے بڑی خوشی ہوئی، پاکستان کا ملائیشیا کے ساتھ تاریخی رشتہ ہے، ملائیشیا مسلم ممالک کے لئے ہمیشہ رول ماڈل رہا، وزیراعظم ٓ اسلام سے نفرت کا مقابلہ طاقت سے نہیں بلکہ محبت سے کرنا ہوگا، پاکستان آنے پر بہت خوش ہوں اور اس کی ترقی میں کردار ادا کرنے کو تیار ہیں، یوم پاکستان تقریب میں شرکت اعزاز ہے ، اسلامو فوبیا سے نمٹنے کیلئے نئے طریقے ڈھونڈنٹے ہونگے ، اسلامی ممالک غریب نہیں کرپشن کی وجہ سے پیچھے ہیں ، ڈاکٹر مہاتیر محمد اور وزیراعظم پاکستان کی مشترکہ پریس کانفرنس A وزیراعظم اور مہاتیر محمد کے درمیان ون آن ون ملاقات ، وفود کی سطح پر مذاکرات بھی ہوئے ، باہمی دلچسپی کے امور، تجارت اور دونوں ملکوں کے تعلقات پر بات چیت کی گئی ٹ*مہاتیر محمد کے اعزاز میں وزیراعظم ہاؤس میں استقبالیہ دیا گیا،وزیراعظم ہاؤس پہنچنے پر عمران خان نے معزز مہمان کا استقبال کیا، پاک فوج کے چاق و چوبند دستوں نے معزز مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا

جمعہ 22 مارچ 2019 21:55

اسلامو فوبیا نے مسلم امہ کو نقصان پہنچایا ہے ، دہشتگردی نے مسلم ممالک کو بہت متاثر کیا ، عمران خان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مارچ2019ء) وزیراعظم عمران خان نے کرائسٹ چرچ حملے کو اسلامو فوبیا کا نتیجہ قرار دیتے ہو ئے کہا ہے کہ اسلامو فوبیا نے مسلم امہ کو نقصان پہنچایا، دہشت گردی نے مسلم ممالک کو بہت متاثر کیا دنیا میں جان بوجھ کر اسلامو فوبیا کی ترغیب دی گئی جبکہ ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے کہا ہے کہ اسلام سے نفرت کا مقابلہ طاقت سے نہیں بلکہ محبت سے کرنا ہوگا، پاکستان آنے پر بہت خوش ہوں اور اس کی ترقی میں کردار ادا کرنے کو تیار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم ہائوس اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان اور مہاتیر محمد کے درمیان وزیراعظم ہاؤس ون ان ون ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، تجارت اور دونوں ملکوں کے تعلقات پر بات چیت کی گئی،وزیراعظم عمران خان اور ملائیشین وزیراعظم مہاتیر محمد کی قیادت میں دونوں ملکوں کے وفود کی سطح پر بھی مذاکرات بھی ہوئے ون آن ون ملاقات کے بعد دونوں رہنمائوں نے مشترکہ پریس کانفرنس ، قبل ازیں ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد کے اعزاز میں وزیراعظم ہاؤس میں استقبالیہ دیا گیا، ملائیشین وزیراعظم کے وزیراعظم ہاؤس پہنچنے پر عمران خان نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔

(جاری ہے)

وزیراعظم ہاؤس میں پاک فوج کے چاق و چوبند دستوں نے معزز مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا ، مہاتیر محمد نے پریڈ کا معائنہ بھی کیا جبکہ اس موقع پر دونوں ملکوں کے قومی ترانوں کی دھنیں بھی بجائی گئیں۔گارڈ آف آنر کے بعد معزز مہمان نے وزیراعظم ہاؤس میں پودا لگایا جس کے بعد عمران خان نے مہاتیر محمد کا کابینہ ارکان سمیت دیگر سینئر حکام سے تعارف کرایا، ملائیشین وزیراعظم نے بھی اپنے پاکستانی ہم منصب کا اپنے وفد سے تعارف کرایا۔

بعد ازاں اسلام آباد میں ملائیشیا کے وزیراعظم ڈاکٹر مہاتیر محمد کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ڈاکٹر مہاتیر محمد کو مسلمانوں کے قائد کی حیثیت سے دیکھتے ہیں، ملائیشین وزیراعظم کا کرپشن سے متعلق موقف قابل تعریف ہے، کرپشن کسی بھی ملک کو کمزور کردیتی ہے اور کرپشن ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔

انہو ں نے کہا کہ مہاتیرمحمد کے دورے سے بڑی خوشی ہوئی، پاکستان کا ملائیشیا کے ساتھ تاریخی رشتہ ہے، ملائیشیا مسلم ممالک کے لئے ہمیشہ رول ماڈل رہا اور ڈاکٹرمہاتیر محمد نے ملائیشیا کے حالات بہت بہتر کیے، جبکہ اردوان کے دورمیں ترکی کے لوگوں کے معاشی حالات بہتر ہوئے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دنیا میں جان بوجھ کر اسلامو فوبیا کو ہوا دی گئی اور اسلامو فوبیا نے امت مسلمہ کو نقصان پہنچایا ، دہشتگردی نے مسلمانوں کو بہت متاثر کیا جب کہ اسلامو فوبیا کی وجہ سے مسلمانوں کی سیاسی جدوجہد کو نقصان پہنچا، کرائس چرچ حملہ بھی اسلامو فوبیا کا نتیجہ ہے، نیوزی لینڈ میں دہشت گرد نے معصوم افرد کے قتل کی ویڈیو بنائی سفاک قاتل کو اپنے فعل پر ذرا بھی شرمندگی نہیں تھی ۔

انہو ں نے مزید کہا کہ ملا ئیشیا ہمیشہ مسلم مما لک کے لئے رول ما ڈل رہا ہے ملا ئیشیا کے وزیر اعظم مہا تیر محمد کا پاکستان میں خیر مقدم کر تے ہیں مسلم امہ میں تبدیلی کے لئے مہا تیر محمد نے کردار ادا کیا ۔ اس مو قع پر ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے کہا ہے کہ اسلام سے نفرت کا مقابلہ طاقت سے نہیں بلکہ محبت سے کرنا ہوگا، پاکستان آنے پر بہت خوش ہوں اور اس کی ترقی میں کردار ادا کرنے کو تیار ہیں، یو م پا کستان کی تقریب میں شرکت میرے لئے اعزاز ہے پاکستان میں میر ا پر تباک استقبال کیا گیا ہے عمران خان سے معاشی تعلقات کے فروغ اور براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری پر بات چیت ہوئی، ہمیں دیکھنا ہوگا کہ دونوں ممالک ایک دوسرے سے کیا خرید و فروخت کرسکتے ہیں، اس دورے سے ایک دوسرے کو سمجھنے اور تجارت کے فروغ میں مدد ملے گی۔

انہو ں نے کہا کہ عمران خان کی طرح ہمیں بھی کرپشن پر بہت تشویش ہے، اسلامی ممالک غریب نہیں بلکہ کرپشن کی وجہ سے غریب ہوجاتے ہیں، اسی لیے ملائیشیا میں بھی کرپشن کے خلاف کارروائی کر رہے ہیں، دونوں ممالک کے درمیان کرپشن کے خاتمے کے لیے معلومات کا تبادلہ کیا جاسکتا ہے، دوسرے ممالک کے ساتھ تعلقات کو بھی فروغ دینا ہوگا، آج ایک مسلم ملک بھی ترقی یافتہ نہیں۔

مہاتیر محمد کا کہنا تھا کہ کرائسٹ چرچ کا واقعہ مسلمانوں سے نفرت، خوف اور دشمنی کی وجہ سے پیش آیا، میڈیا اور کچھ لوگوں نے مسلمانوں سے نفرت پھیلائی، لیکن انتقام اور لڑائی جھگڑے سے اس نفرت کا مقابلہ نہیں کرنا ہوگا بلکہ لوگوں کے دل و دماغ جیتنے ہوں گے، اسلامو فوبیا کا مقابلہ کرنے کے لیے نئے طریقے ڈھونڈنے ہوں گے اور دنیا میں مسلما نو ں کے بارے میں نکتہ نظر کو تبدیل کر نا ہو گا کر ا ئسٹ چرچ میں 9پاکستانی اور 3ملا ئیشین بھی شہید ہو ئے ہیں ۔

مشترکہ پر یس کا نفرنس کے بعد وزیراعظم عمران خان اور مہاتیر محمد کے درمیان وزیراعظم ہاؤس ون ان ون ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، تجارت اور دونوں ملکوں کے تعلقات پر بات چیت کی گئی۔وزیراعظم عمران خان اور ملائیشین وزیراعظم مہاتیر محمد کی قیادت میں دونوں ملکوں کے وفود کی سطح پر بھی مذاکرات ہوئے ۔اس سے قبل ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد کے اعزاز میں وزیراعظم ہاؤس میں استقبالیہ دیا گیا، ملائیشین وزیراعظم مہاتیر محمد کے وزیراعظم ہاؤس پہنچنے پر عمران خان نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔

وزیراعظم ہاؤس میں پاک فوج کے چاق و چوبند دستوں نے معزز مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا اور مہاتیر محمد نے پریڈ کا معائنہ بھی کیا جبکہ اس موقع پر دونوں ملکوں کے قومی ترانوں کی دھنیں بھی بجائی گئیں۔گارڈ آف آنر کے بعد معزز مہمان نے وزیراعظم ہاؤس میں پودا لگایا جس کے بعد عمران خان نے مہاتیر محمد کا کابینہ ارکان سمیت دیگر سینئر حکام سے تعارف کرایا، ملائیشین وزیراعظم نے بھی اپنے پاکستانی ہم منصب کا اپنے وفد سے تعارف کرایا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں