کینیڈا میں ڈیم کیلئے چندہ مہم نے شوکت خانم کی چندہ مہم کی یاد تازہ کردی

وینکوور میں وطن سے محبت میں ایک بچی نے اپنی بالیاں سینٹر فیصل جاوید کے حوالے کیں

منگل 26 مارچ 2019 22:02

سلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2019ء) کینیڈا میں ڈیم کیلئے چندہ مہم نے شوکت خانم کی چندہ مہم کی یاد تازہ کردی وینکوور میں وطن سے محبت میں ایک بچی نے اپنی بالیاں سینٹر فیصل جاوید کے حوالے کرتے ہوئے کہا کہ میرا زیور فروخت کر کے رقم ڈیم کی تعمیر میں لگائی جائے جس پر سینیٹر فیصل جاوید نے بچی کو بالیاں شکریہ کے ساتھ واپس کرتے ہوئے کہاکہ آپ کا جذبہ ہمارا سرمایہ ہے آپ اپنی صلاحیتوں سے وطن کی تعمیر میں حصہ لیجئے گا انہوں نے کہاکہ آپ کا جذبہ ایثار مثالی اور پوری قوم کیلئے باعث فخر ہے جس قوم کے پاس آپ جیسے نونہال موجود ہوں اسے کوئی مات نہیں دے سکتا ہے انہوں نے کہاکہ شوکت خانم ہسپتال کی تعمیر میں بھی ہمارے طلبہ و طالبات نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیاانہوں نے کہاکہ شوکت خانم کی طرح ڈیم بھی بنے گا اور پاکستان پانی و بجلی میں خودکفیل ہوگا، تقریب میں سکھ رہنما غوثل سنگھ نے بھی شرکت کی انہوں نے کہاکہ عمران خان پاکستان سمیت دنیا بھر کی شان ہے عمران خان کو مزید دس سال کے لئے پاکستان کا وزیر اعظم دیکھتا ہوں انہوں نے کہاکہ عمران خان کے لئے ایسی ہر تقریب میں شرکت کرونگا اس موقع پر سکھ رہنما نے ڈیم فنڈ کے لئے دس ھزار ڈالرز کا عطیہ بھی دیاوینکوور میں ڈیم فنڈز کیلئے 3 لاکھ ڈالرز جمع ہوئے جبکہ وزیر اعظم کے دستخط شدہ بلے 26000 ڈالرز میں نیلام کئے گئے ڈیم فنڈ کیلئے کینیڈا کے مختلف شہروں سے اب تک اڑھائی ملین ڈالرز جمع کئے گئے ہیں وینکوور سے پہلے مونٹریول، ٹورنٹو، اوٹاوہ، ایڈمنٹن اور کییلگری میں بھی تقاریب کا انعقاد کیا گیا اس موقع پر تحریک انصاف کے رہنمائوں نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ڈیم فنڈز کی تقاریب میں پیپلز پارٹی اور دیگر پارٹی کارکنان کی شرکت قابل تحسین ہے ھم یہاں کسی سیاسی جماعت سے بالاتر ہوکر موجود ہیں، پاکستان میں پانی کا سنگین بحران ہے اس کے حل کے لئے بڑے ڈیمز بنانا ضروری ہے مقررین نے کہاکہ پانچ سے نو سال کے عرصے میں دیا میر بھاشا ڈیم اور مہمند ڈیم کی تعمیر مکمل ہوگی، پاکستان سالانہ 22 ارب ڈالر کا پانی ضائع کر دیتا ہے۔

(جاری ہے)

کیونکہ ہمارے پاس پانی ذخیرہ کرنے کے ڈیم نہیں۔ڈیم بننا بہت ضروری ہیں اس سے سستی بجلی پیدا کر سکتے ہیں۔ پاکستانی ایک حوصلہ مند قوم ہے، بیرون ملک پاکستانی ملک کے لئے زیادہ درد رکھتے ہیں۔ شوکت خانم میموریل ہسپتال بھی بیرون ملک پاکستانی چلا رہے ہیں۔ ڈیم فنڈ میں روزانہ ساڑھے پانچ کروڑ روپے آ رہے ہیں۔ سپاکستانی دنیا میں سب سے زیادہ خیرات دیتے ہیں۔

کیونکہ جن کو چیرٹی د یتے ہیں ان پر اعتبار کرتے ہیںلیکن پاکستانی سب سے کم ٹیکس دیتے ہیں،ٹیکس نہ دینے کی وجہ ماضی کی حکومتوں پر بے اعتباری ہے۔ دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم فنڈ کے لئے حکومت نے مالی حکمت عملی تیار کر لی ہے۔ سپانچ سے نو سال کے عرصے میں دونوں ڈیم تیار ہو جائیں گے عمران خان اللہ کے فضل سے ناممکن کو ممکن بنانا جانتے ہیں۔۔۔۔ظفر ملک

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں