کابینہ ارکان کو نیب بھیجنے کے بجائے دوسری وزارتیںدیدیں ، ان کو جیل بھیجنا چاہیے ،مریم اور نگزیب

عوام کے سر سے چھتیں چھین کر اپنا محل ریگولرائز کیا جا رہا ہے ،یہ ریاست مدینہ ہی ،آئی ایم ایف کی شرائط سے مہنگائی مزید بڑھے گی ،ندیم بابر اسی کروڑ کے نادہندہ ہیں ، عمران خان نے پٹرولیم کامشیر لگا دیا ، رزاق دائود اور ندیم بابر مفادات کے ٹکرائو کی مثال ہیں،پارلیمنٹ پر لعنت بھیجنے والے آج بھی پارلیمان میں جواب نہیں دیتے ،جب دل میں چور ہو ،ڈھونگ ہو تو جواب دینا آسان نہیں ہوتا،حکومت اس وقت مشرف کی کابینہ چلا رہی ہے ، خیبر پختون خواہ میں میٹرو بس میں کرپشن اور نالائقی عوام کے سامنے ہے، پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو

جمعرات 25 اپریل 2019 17:22

کابینہ ارکان کو نیب بھیجنے کے بجائے دوسری وزارتیںدیدیں ، ان کو جیل بھیجنا چاہیے ،مریم اور نگزیب
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2019ء) پاکستان مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ کابینہ ارکان کو نیب بھیجنے کے بجائے دوسری وزارتیںدیدیں ، ان کو جیل بھیجنا چاہیے ،عوام کے سر سے چھتیں چھین کر اپنا محل ریگولرائز کیا جا رہا ہے ،یہ ریاست مدینہ ہی ،آئی ایم ایف کی شرائط سے مہنگائی مزید بڑھے گی ،ندیم بابر اسی کروڑ کے نادہندہ ہیں ، عمران خان نے پٹرولیم کامشیر لگا دیا ، رزاق دائود اور ندیم بابر مفادات کے ٹکرائو کی مثال ہیں،پارلیمنٹ پر لعنت بھیجنے والے آج بھی پارلیمان میں جواب نہیں دیتے ،جب دل میں چور ہو ،ڈھونگ ہو تو جواب دینا آسان نہیں ہوتا،حکومت اس وقت مشرف کی کابینہ چلا رہی ہے ، خیبر پختون خواہ میں میٹرو بس میں کرپشن اور نالائقی عوام کے سامنے ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مریم اور نگزیب نے کہاکہ پاکستان میں سب سے ستّی ایل این جی مسلم لیگ (ن )نے لا کر دی ،آج حکومت ایل این جی چود دروازے سے ڈیل کرنے جا رہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کے عوام سے سب کچھ چھپایا جا رہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کی حکومت مشرف کی کابینہ اس وقت چلا رہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان پارلیمنٹ آہ کر عوام کے مسائل پر جواب نہیں دے سکتے۔

انہوںنے کہاکہ عمران خان نے ثابت کیا ہے کہ وہ ایک نااہل وزیراعظم ہے ۔انہوںنے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ (ن )پاکستان کے عوام کی آواز بن کرہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ شہباز شریف سے خوف کیسا ان سے ملاقات بھی نہیں کرتے۔ انہوںنے کہاکہ خیبر پختون خواہ میں میٹرو بس میں کرپشن اور نالائقی عوام کے سامنے ہے۔انہوںنے کہاکہ پرانے پاکستان کو تبدیل کرنیوالوں نے نو ماہ میں تبدیلیاں کردی،عمران کیساتھ بیٹھے ہوئے لوگ تحریک انصاف کی نمائندگی نہیں کرتے۔

انہوںنے کہاکہ مہنگائی کی شرح تین سے دس فیصد ہوگئی ہے۔ انہوںنے کہاکہ جہانگیر ترین اور علیمہ باجی کو فوائد پہنچائے گئے ،پارٹی فنڈز سے بنی گالا کے محل بنے۔انہوںنے کہاکہ حکومت کی طرف سے عوام کو جعلی گیس بل بھیجے گئے ۔ انہوںنے کہاکہ عمران نے وزیر پیٹرولیم کو ہٹا کر دوسری وزارت دیدی،اب دوسری وزارت میں سرور خان کو بھیج دیا گیا۔ انہوںنے کہاکہ سرور خان نے کہا ہے کہ جعلی گیس بل بھیجنے کا وزیر خزانہ نے حکم دیا۔

انہوںنے کہاکہ پیٹرولیم معاون خصوصی سوئی گیس کے 80 ملین کے ڈیفالٹ ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ ڈالر کو مہنگا کرکے کس کو فائدہ پہنچایا گیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ کابینہ کے ارکان کو نیب میں بھیجنے کے بجائے دوسری وزارتیں دیدی،ان کو جیل میں بھیجنا چاہیے ،نیب زدہ لوگوں کو معاون خصوصی بنایا گیا۔انہوںنے کہاکہ حکومت سولہ ارب روپے یومیہ قرض لے رہی ہے۔

انہوںنے کہاکہ نوازشریف نے چار میٹرو بنائی ہیں آپ ان جیسی ایک میٹرو بنا دیں ، انہوںنیکہاکہ نواز شریف نے سی پیک کے منصوبے دیئے اور ملک کو ایٹمی طاقت بنایا۔ انہوںنے کہاکہ عمران کے دائیں بائیں مشرف اور پیپلز پارٹی کے لوگ ہیں ،کدھر ہیں تحریک انصاف کی فوزیہ قصوری۔انہوںنے کہاکہ عوام کے سر سے چھتیں چھین کر اپنا محل ریگولرائز کیا جا رہا ہے یہ ریاست مدینہ ہی ۔

انہوںنے کہاکہ رزاق دائود اور ندیم بابر مفادات کے ٹکرائو کی مثال ہیں۔ انہوںنے کہاکہ پارلیمنٹ میں سوال پوچھیں تو وزرء ا دھمکیاں دیتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ وزیر اعظم نے ایک گھنٹہ سوالوں کے جواب دینا تھے ۔ انہوںنے کہاکہ جب دل میں چور ہو ،ڈھونگ ہو تو جواب دینا آسان نہیں ہوتا۔ انہوںنے کہاکہ جس کو عمران خان چور کہتے ہیں اس نے مہنگائی کی شرح تین فیصد پر لائی ،موٹر وے بنائی ،بجلی بحران ختم کیا ،دہشتگردی پر قابو پایا۔

مریم اورنگزیب نے کہاکہ ایک کروڈ نوکریاں دینے کااعلان کر نے والے آج لوگوں کو بے روزگار کر رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ آئی ایم ایف کی شرائط سے مہنگائی مزید بڑھے گی ۔ انہوںنے کہاکہ یہ رمضان مین مزید مہنگائی کریں گے،یہ کہیں گے رمضان میں عوام فروٹ چاٹ نہ کھائے ۔انہوںنے کہاکہ مسلم لیگ (ن )دنیا کی سستی ترین ایل این جی پاکستان لائی۔ انہوںنے کہاکہ وزرا ء اعتراف کر رہے ہیں کہ ایل این جی معاہدے کی ٹرم لاجواب تھیں۔انہوںنے کہاکہ عمران خان نے کہا کہ انکی جدوجہد کو پایا تکمیل ہونے میں 23سال لگے،عمران خان نے کنٹینر اور ڈھونگ کی سیاست کو زندہ کیا،پارلیمنٹ پر لعنت بھیجنے والے آج بھی پارلیمان میں جواب نہیں دیتے ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں