وزیراعظم کا قوم سے خطاب موخر
تمام سرگرمیاں معطل کرکے کشمیر کے مسلے پر عالمی راہنماﺅں سے رابطے کیئے جارہے ہیں
میاں محمد ندیم ہفتہ 17 اگست 2019 16:37
(جاری ہے)
وزیر اعظم نے ایک سالہ کارکردگی پرقوم سے خطاب سے متعلق رفقاءسے مشاورت شروع کردی ہے ، ایوان وزیراعظم کے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم فوری طور پر قوم سے خطاب نہیں کریں گے. وزیر اعظم آج بھی عالمی راہنماﺅں اور مختلف سربراہان مملکت سے رابطے کریں گے‘خیال رہے وزیر اعظم نے 18 اگست کو ایک سال مکمل ہونے پر قوم سے خطاب کرنے کا ارادہ رکھتے تھے، جس میں وہ ایک سالہ حکومتی کارکردگی سے قوم کو آگاہ کرتے.
یاد رہے وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ 50 سال میں پہلی بار مقبوضہ کشمیر پر سلامتی کونسل کا اجلاس ہوا، کشمیریوں کی تکالیف کا ازالہ کرنا اور تنازعے کا حل عالمی ادارے کی ذمہ داری ہے. واضح رہے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے غاصبانہ اقدامات کے باعث صورتحال بدستور کشیدہ ہے، مقبوضہ وادی میں مسلسل کرفیوسے کھانے پینے کی اشیا اوردواوں کی شدید قلت ہوگئی ہے. یہ امرقابل ذکر ہے کہ مقبوضہ وادی میں 13ویں روز بھی کرفیو برقرار ہے ،موبائل اور انٹرنیٹ سروس اور اخبارات کی اشاعت بند ہے‘کرفیو،پابندیاں اورکڑے پہرے،13روز میں کشمیریوں کی زندگی بد سے بدتر کردی گئی. مودی سرکار نے کشمیریوں سے تعلیم کاحق چھین لیا، کاروبار بھی بند ہے،فاقوں پر مجبور کردیا‘بدترین مظالم اورلاکھوں بھارتی فوجی کشمیریوں کے جذبہ آزدی کو کم نہ کرسکے،کشمیریوں نے تمام پہرے توڑے اور بھارتی فوج کے سامنے ڈٹ گئے. بے خوف خواتین اور نڈر بچے بھی گولیوں سے نہ ڈرے ،پاکستانی پرچم تھامے مظاہروں میں شریک ہوئے،وادی آزادی کے فلگ شگاف نعروں سے گونج اٹھی‘غصے سے بھرے کشمیریوں کا کہنا تھا کہ کوئی کشمیریوں کے حقوق نہیں چھین سکتا. 13 روز سے بھارت نے سید علی گیلانی اور میر واعظ سمیت تقریباً تمام حریت راہنماﺅں کو گرفتار اور نظر بند کیا ہوا ہے جبکہ فاروق عبداللّٰہ، عمر عبداللّٰہ، محبوبہ مفتی سمیت 900سے زائد سیاسی رہنما زیرِ حراست ہیں.متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..
دریائے کابل کے بالائی علاقوں میں شدید بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال متوقع، 27 تا 30 اپریل کے دوران سیلابی ..
ہلال احمرپاکستان کی خدمات اور جذبہ خیر سگالی قابل ستائش ہے،مراکشی سفیر
پیپلز پارٹی کی جدوجہد اور قربانیاں ہیں سیاستدان مذاکرات کے دروازے کبھی بند نہیں،نیئر بخاری
اسلام آباد ٹینس کمپلیکس میں سازش کے تحت آپریشن کیا گیا،تاج حیدر
وزیراعظم کی زیرصدارت پاکستان کونسل برائے موسمیاتی تبدیلی کا تیسرا اجلاس، صوبائی حکومتوں اور وفاق ..
اسلام آباد،مدرسہ میں کرنٹ لگنے سے طالبعلم جاں بحق
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
مہنگائی کی ماری عوام کیلئے تازہ ہوا کا جھونکا، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی متوقع
وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال سے ورلڈ بینک کے گلوبل ڈائریکٹر برائے گورننس کی ملاقات، ترقیاتی ..
کوکا کولا کی جانب سے پاکستان میں 22 ملین ڈالر کی اضافی سرمایہ کاری
افغان شہریوں کو غیر قانونی طور پر پاکستانی شناختی کارڈ کے اجراء کا معاملہ ، ملزم گرفتار
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار