چین نے آئی ایم ایف کو فراہم کی جانے والی دستاویزات پر حکومت سے وضاحت مانگ لی

امریکہ کے دورے کے بعد وزیراعظم عمران خان چین جائیں گے ۔ سینئیر تجزیہ کار و صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود نے خبر دے دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 23 ستمبر 2019 10:40

چین نے آئی ایم ایف کو فراہم کی جانے والی دستاویزات پر حکومت سے وضاحت مانگ لی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 ستمبر 2019ء) : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی و تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ آئی ایم ایف نے کہا کہ ہمیں سی پیک کی فائلیں دے دی گئی ہیں۔ اب یہاں سوال پیدا ہوتا ہے کہ آخر سی پیک کی فائلیں انہیں کیوں دی گئیں؟ انہوں نے خود کہا کہ ہم نے سی پیک کی فائلیں دے دی ہیں۔ حالانکہ اُن کا کیا کام تھا کہ وہ چھ ارب کی فائلیں دے کر آپ سے سی پیک کا پوچھیں ، چین نے تو آپ سے نہیں کہا کہ ہمیں آئی ایم ایف کی فائلیں دکھائی جائیں۔

آئی ایم ایف والے کہہ رہے ہیں کہ ہمیں بتایا گیا ہے اور ہمارا پیسہ وہاں خرچ نہیں ہونا چاہئیے۔ جس سے گڑ بڑ ہو گئی ہے۔ اس گڑ بڑ کے پیش نظر عمران خان ایک اہم فیصلہ کرنے جا رہے ہیں۔ امریکہ سے واپسی پر فوری طور پر عمران خان چین جائیں گے۔

(جاری ہے)

اگلے کچھ دنوں میں آپ عمران خان کا دورہ چین دیکھیں گے جس میں وہ دوبارہ سی پیک پر بات کریں گے۔ عمران خان واپس آئیں گے۔

پاکستان کو کوئی سائیڈ لائن نہیں کر سکتا۔ ہر ملک کی اپنی شناخت ہوتی ہے۔ سعودی عرب ،متحدہ عرب امارات ، قطر سب کی اپنی اپنی شناخت ہے۔ لیکن پاکستان کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے تو مودی کو یہاں تک کہہ دیا کہ ہم آپ سے دہشتگردی کے اوپر بات کرنے کو تیار ہیں۔ اب اس سے زیادہ ہم کیا کہہ سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان دورہ امریکہ سے واپسی پر چین ضرور جائیں گے اور وہاں جا کر چینی صدر شی چنگ پن سے ملاقاتیں کریں گے۔

خیال رہے کہ اس وقت وزیراعظم عمران خان دورہ امریکہ پر موجود ہیں جہاں وہ اہم ملاقاتیں کر رہے ہیں اور کشمیر کے لیے اپنی آواز بھی بلند کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ 27 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے خطاب میں بھی وزیراعظم عمران خان خطاب کریں گے جس میں مسئلہ کشمیر کو اُجاگر کیا جائے گا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں