امریکہ طالبان مذاکراتی عمل جلد بحال ہوجائیگا، شاہ محمود قریشی
امریکہ اور طالبان کے درمیان قیدیوں کی رہائی کا تبادلہ ہوا ہے ،دونوں فریقین نے افغان امن عمل میں پاکستان کی کوششوں کو سراہاہے مسئلہ کشمیر ہماری خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہے،نہتے کشمیریوں کی اٴْصولی جدوجہد میں، ان کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی معاونت جاری رکھیں گے،وزیر خارجہ کی سینئر صحافیوں کے وفد سے ملاقات میں گفتگو
منگل نومبر 23:21

(جاری ہے)
صحافیوں نے مقبوضہ جموں کشمیر سمیت اہم امور پر بہترین خارجہ پالیسی اپنانے اور نہتے کشمیریوں پر جاری مظالم کو بین الاقوامی فورمز پر کامیابی سے اجاگر کرنے پر وزیر خارجہ کو مبارکباد پیش کی ۔
محمد افضل بٹ نے کہاکہ جس طرح مقبوضہ کشمیر پر پاکستانی موقف دنیا بھر میں کھل کر سامنے آئے آیا ہے اور ہندوستان کے جھوٹے بیانیے کا پردہ فاش ہوا ہے اس کی نظیر پاکستان کی تاریخ میں نہیں ملتی۔شا ہ محمود قریشی نے کہا کہ مسئلہ کشمیر ہماری خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہے ۔نہتے کشمیریوں کو بھارتی استبداد سے نجات دلانے اور کشمیریوں کی حق خود ارادیت کی اٴْصولی جدوجہد میں، ان کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی معاونت جاری رکھیں گے ۔ میڈیا بلا شبہ ریاست کا اہم ستون ہے مسئلہ کشمیر پر پاکستانی موقف کو اجاگر کرنے میں بین الاقوامی میڈیا کے ساتھ ساتھ، پاکستانی میڈیا کا کردار مثالی رہا۔ افغانستان کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکہ طالبان مذاکراتی عمل جلد بحال ہوجائے گا،پاکستان کی کوششوں سے امریکہ اور طالبان کے درمیان مذاکرات جلد دوبارہ شروع ہونے جارہے ہیں ،شاہ محمود قریشی نے کہا کہ طالبان نے امریکہ کے دو مغوی باشندوں کورہا کردیا ہے جنہیں امریکہ کے حوالے کردیا گیا ہے ۔پاکستان نے مغوی امریکی باشندوں کی رہائی میں اہم کردار ادا کیا ۔انہوں نے کہا کہ جواب میں امریکہ نے بھی حقانی گروپ کے گرفتار افراد کو رہا کیا ہے جو واپس پہنچ چکے ہیں ۔پاکستان کی کوششوں کو دونوں فریقین نے سراہا ہے جبکہ پاکستان افغان مسئلے کے پرامن حل اور خطے میں سلامتی کیلئے بھی کوششیں کررہاہے ۔صحافیوں کے وفد نے وزیر خارجہ سے ان کی ہمشیرہ اور ماموں زاد بھائی نواب عاشق حسین قریشی کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا اور مرحومین کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی۔وزیر خارجہ نے وزارت خارجہ آمد پر صحافیوں کا شکریہ ادا کیا ۔ وفد میں صغیر احمد چوہدری فنانس سیکریٹری نیشنل پریس کلب آصف بھٹی. سیکریٹری آر آئی یو جی. ایوب ناصر سینئر جرنلسٹ. عامر بٹ، ٹکا ثانی،عباس شبیر، مائرہ عمران، فوزیہ رانا، اویس کیانی،ضیاء بھیروی رانا ابرار شامل تھے۔متعلقہ عنوان :
اسلام آباد شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:
Your Thoughts and Comments
اسلام آباد سے متعلقہ
اسلام آباد خبریں مضامین کالم ایونٹس تصاویری البم تصاویر سیاحتی مقامات مشہور شخصیات کھلاڑی شعراء حکومتی دفاترپاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
نوازشریف کی صحت سےمتعلق رپورٹ لاہورہائیکورٹ میں جمع کرادی گئی
-
حکومت سازی کے لیے بورس جانسن کی ملکہ برطانیہ سے اہم ملاقات
-
مسلم مخالف متنازع بل: بھارتی شمال مشرقی ریاستوں میں احتجاج کا سلسلہ جاری
-
خواہش ہے پاکستان ٹیم کراچی ٹیسٹ جیت لے،سرفراز احمد
-
پاک سری لنکا کراچی ٹیسٹ کے ٹکٹس کی فروخت شروع کر دی گئی
-
پاکستان اور عالمی بینک کے درمیان 406 ملین ڈالر قرض کا معاہدہ طے پاگیا
-
پورے صوبے کی یکساں ترقی کے خواہاں ہیں،محمود خان
-
پی آئی سی پرحملے کے معاملے میں کوئی بھی قانون سے بالاترنہیں ہے ،
-
پاکستان اور کینیا کو مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کے فروغ کے لئے اقدامات کی ضرورت ہے، سلیم مانڈوی والا
-
وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی امن وامان کا اجلاس ، پی آئی سی کیس پر پیشرفت اور ہسپتال کو فنکشنل کرنے کیلئے اقدامات کاجائزہ
-
وزیراعلیٰ عثما ن بزدارنے انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے صوبائی وزراء کو ذمہ داریاں سونپ دیں
-
وزیراعلیٰ پنجاب کاقلعہ سیف اللہ روڈ پر ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس
مزید خبریں
پاکستان کے مشہور شہروں کی خبریں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2019, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.