وزیراعظم نے 65 سال سے زیادہ عمر کے غریب اور بیمار قیدیوں کو رہا کرنے کا فیصلہ کرلیا

وزیراعظم نے فیصلہ کیا ہے کہ 65سال سے زیادہ عمر کے غریب قیدی جو بیمار ہیں اور کسی گھناؤنے جرم کے مرتکب نہیں، ان کو رہا کرنے کی پالیسی بنائی جائے گی: اسد عمر

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ جمعرات 21 نومبر 2019 21:38

وزیراعظم نے 65 سال سے زیادہ عمر کے غریب اور بیمار قیدیوں کو رہا کرنے کا فیصلہ کرلیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 21 نومبر2019ء) وفاقی وزیر برائے منصوبہ اسد عمر نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے 65 سال سے زیادہ عمر کے غریب اور بیمار قیدیوں کو رہا کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ اسد عمر نے اپنے تویٹر پیغام میں بتایا ہے کہ وزیراعظم نے فیصلہ کیا ہے کہ 65سال سے زیادہ عمر کے غریب قیدی جو بیمار ہیں اور کسی گھناؤنے جرم کے مرتکب نہیں، ان کو رہا کرنے کی پالیسی بنائی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ یہ ایک ایسے پاکستان کی طرف ایک اور قدم ہے جس میں حکومت کی اولین ترجیح ملک کا کمزور طبقہ ہے نا کے طاقتور اور دولتمند۔ 
 
 
 واضح رہے کہ دوبارہ کابینہ میں شامل ہونے والے پاکستان تحریک انصاف رہنما اسد عمر سے چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے عہدہ واپس لے لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع اسمبلی سیکریٹریٹ کے مطابق اسد عمر کو قائمہ کمیٹی صدارت سے ہٹانے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جلد جاری کردیا جائے گا۔

اسد عمر کے وفاقی وزیر بننے کے بعد ان سے قائمہ کمیٹی کی صدارت واپس لی گئی۔ ذرائع نے بتایا کہ قائمہ کمیٹی کے چیئرمین کا عہدہ اسد عمر کے وزرات کے حلف اٹھانے کے دن سے خالی تصور ہوگا۔نئے چیئرمین کے انتخاب کے لئے قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس جلد طلب کیا جائے گا۔یاد رہے کہ پیر کے روز اسد عمر کو مخدوم خسرو بختیار کی جگہ وزارت منصوبہ بندی وترقی کا وزیر بنادیا گیا تھا اور اب انہوں نے 65 سال سے زیادہ عمر کے غریب اور بیمار قیدیوں کو رہا کرنے کا اعلان کیا ہے۔ دوسری جانب سابق صدر آصف زرداری نے بھی نواز شریف کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے بیماری کی بنیاد پر ضمانت لینے کیلئے درخواست دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں