پاک بحریہ کے زیر اہتمام لاہور میں تیسری میر ی ٹائم ورکشاپ کی اختتامی اور سینٹر آف ایکسیلینس کی افتتاحی تقریب کا انعقاد

پاک بحریہ کے زیر اہتمام "بلیو اکانومی کے ذریعے معاشی خوشحالی" کے عنوان پر منعقدہ تیسری میری ٹائم سیکیورٹی ورکشاپ2019 کی اختتامی تقریب کا انعقاد پاکستان نیوی وار کالج ، لاہور میں ہوا

جمعرات 12 دسمبر 2019 19:32

پاک بحریہ کے زیر اہتمام لاہور میں تیسری میر ی ٹائم ورکشاپ کی اختتامی اور سینٹر آف ایکسیلینس کی افتتاحی تقریب کا انعقاد
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 دسمبر2019ء) پاک بحریہ کے زیر اہتمام "بلیو اکانومی کے ذریعے معاشی خوشحالی" کے عنوان پر منعقدہ تیسری میری ٹائم سیکیورٹی ورکشاپ2019 کی اختتامی تقریب کا انعقاد پاکستان نیوی وار کالج ، لاہور میں ہوا۔ اس موقع پر گورنر پنجاب ، چوہدری محمد سرور نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔منعقدہ اختتامی تقریب میں وائس چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل محمد فیاض جیلانی بھی موجود تھے۔

مہمان خصوصی نے پاکستان نیوی وار کالج میں میری ٹائم سینٹر آف ایکسیلنس کا بھی افتتاح کیا۔

نو روز تک جاری رہنے والی میری ٹائم سیکیورٹی ورکشاپ دو مراحل میں منعقد کی گئی جسں میں پارلیمنٹیرینز ، سینئر بیوروکریٹس ، ماہرین تعلیم ، میڈیا کے نمائندوں اور مسلح افواج کے سینئر افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

پہلے مرحلے میں آن کیمپس تعلیمی مباحثے کیے گئے جس میں معزز شخصیات ، اسکالرز اورشعبہ تعلیم سے تعلق رکھنے والے افراد نے بحر ہند کے خطے میں حفاظتی اقدامات، پاکستان کے سمندری شعبے میں مشکلات اور مواقع، بلیو اکانومی اور پاکستان کی معاشی خوشحالی کے لئے اس کا کردار ،چا ئنا اور پاکستان اقتصادی راہداری میں گوادر بندرگاہ کی اہمیت پر روشنی ڈالی گئی۔



دوسرے مرحلے کے دوران ، میری ٹائم سیکیورٹی ورکشاپ کے شرکاء نے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد ، سندھ میں موجود ہ کریکس ایریااور گوادر پورٹ سمیت بلوچستان کے ساحلی پٹی ، جناح نیول بیس اورماڑا کا دورہ کیا جہاں انہیں چائنا پاکستان اقتصادی راہداری سے متعلق سمندری منصوبوں اور پاکستان نیوی کے سماجی و معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کرنے کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔

شرکاء نے بحری امور سے وابسطہ اہم تنصیبات جن میں کراچی پورٹ ٹرسٹ ، کراچی شپ یارڈ اینڈ انجینئرنگ ورکس اور پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن شامل تھے کا دورہ بھی کیا اور، بحیرہ عرب میں پاکستان کے جہاز پر مختلف مشقوں کاجا ئزہ بھی لیا۔
    اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چودھری محمد سرور نے کہا کہ بلیو اکنامی کے شعبہ میں بڑھتی ہوئی ترقی ہمارے بہت سارے عدم تحفظات، خوراک ، توانائی ، بے روزگاری اور تجارتی خسارے سے متعلق مشکلات کے حل کے خاطر خواہ وعدے کا حامل ہے۔

گورنر نے مزید کہا کہ بلیو اکنامی کے اہداف صرف سمندری بیداری پیدا کرنے ، سمندری شراکت داری بنانے اور سمندری وسائل کے پائیدار استعمال کے لئے نتیجہ خیز تحقیق اور ترقیاتی کوششوں پر توجہ دینے سے حاصل کیے جاسکتے ہیں۔ مہمان خصوصی نے پاک بحریہ کو پاکستان نیوی وار کالج میں اپنے نوعیت کے پہلے میری ٹائم سینٹر آف ایکسیلنس کا افتتاح کرنے پر مبارکباد بھی پیش کی اور اس امید کا اظہار کیا کہ نیا قائم شدہ مرکز متعلقہ قومی حلقوں میں مباحثے اور قومی سطح پر بحری امور کے فروغ کیلئے ہماری وسیع بحری صلاحیات کو بروئے کار لانے میں مدد فراہم کرے گا۔


قبل ازیں کمانڈنٹ پاکستان نیوی وار کالج ، ریئر ایڈمرل محمد زبیر شفیق نے ورکشاپ کی مختلف سرگرمیوں کا جائزہ پیش کیا ، اورکشاپ کے دوران حاصل ہونے والے فوائد، ملک میں معاشی اور سمندری ترقی اور بلیو اکنامی کو فروغ دینے میں میری ٹائم سینٹر آف ایکسیلینس کے مجوزہ کردار پر روشنی ڈالی۔
تقریب کے اختتام پر، مہمان خصوصی نے میری ٹائم ورکشاپ 2019کے شرکاء کو اسناد سے نوازا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں