متحدہ قومی موومنٹ کا ملک میں 8صوبے بنانے کا مطالبہ

پنجاب کو تین، سندھ اور کے پی کے کو 2،2 حصوں میں تقسیم کیا جائے، سینیٹ کی نشستیں 104 سے بڑھا کر 188 کر دی جائیں،بل کا متن

Salman Javed Bhatti سلمان جاوید بھٹی جمعہ 13 دسمبر 2019 14:06

متحدہ قومی موومنٹ کا ملک میں 8صوبے بنانے کا مطالبہ
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ، 13 دسمبر2019ء ) متحدہ قومی موومنٹ نے ملک میں آٹھ صوبے بنانے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ تفصیل کے مطابق ایم کیو ایم کی رکن قومی اسمبلی کشورزہرہ نے نیشنل اسمبلی کے سیکریٹری میں بل جمع کرایا ہے جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ پاکستان میں 8صوبے بنائے جائیں۔ بل کے متن میں کہا گیا ہے پنجاب ، جنوبی پنجاب اور بہاولپور سمیت سندھ اور کے پی کو بھی دو حصوں میں تقسیم کیا جائے۔

ایم کیو ایم نے مطالبہ کیا ہے کہ خیبر پختونخوا میں دو صوبے بنائیں جائیں جس میں کے پی کے اور ہزارہ شامل ہوں۔ بل میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ سندھ کو شمالی سندھ اور جنوبی سندھ کے نام سے حصوں میں تقسیم کیا جائے ۔ ایم کیو ایم کی رکن قومی اسمبلی نے نشستوں کی تقسیم کے حوالے سے بھی بل میں مطالبات پیش کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

کہا گیا ہے کہ بلوچستان کی 20 ہزار ہ کی9 ، کے پی55 ،شمالی سندھ 43، جنوبی سندھ کیلئے32نشستیں بنائی جائیں۔

بل میں مزید کہا گیا ہے کہ پنجاب میں 117،جنوبی پنجاب میں 38 اور وفاقی دارالحکومت کی تین نشستیں ہونی چاہییں۔ قومی اسمبلی کی کل 335 نشستین بنائی جائیں۔ بل میں ایم کیو ایم کی رکن قومی اسمبلی نے سینیٹ کی نشستوں کو بھی104 سے بڑھا کر 188 کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ سینیٹ میں 8 صوبوں کی بائیس بائیس نشستیں ہونی چاہیئں ۔ یاد رہے ایم کیو ایم کی جانب سے پہلے بھی کئی بار صوبوں کو تقسیم کرنے کا مطالبہ کیا جا چکا ہے۔

  پاکستان پیپلزپارٹی صوبوں کو تقسیم کرنے کی انتہائی سخت مخالف رہی ہے۔ تاہم الیکشن کمپین کے دوران عمران خان بار ہاں یہ مطالبہ کر چکے ہیں کہ صوبوں کو انتطامی طور پر تقسیم کیا جائے۔ تاہم اب حکومتی اتحادی جماعت نے  صوبوں کی تقسیم کا بل قومی اسمبلی کی سیکریٹریٹ میں پیش کر دیا ہے ، جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ پاکستان کو 8صوبوں میں تقسیم کیا جائے۔ اور ساتھ ہی ساتھ سینیٹ کی نشتوں کوبڑھایا جائے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں