پاکستان نے گلگت بلتستان پر بھارتی وزارت خارجہ کا بیان مستردکردیا
بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کے ذریعے جعلی انتخابات منعقد کرارہی ہے. ترجمان دفتر
میاں محمد ندیم جمعہ 3 جولائی 2020 20:28
(جاری ہے)
دفتر خارجہ کی جانب سے کہا گیا کہ پاکستان نے اعادہ کیا کہ بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر کے کچھ حصوں پر غیرقانون طور پر قابض ہے خیال رہے کہ بھارتی وزارت خارجہ امور کے ترجمان انوراگ سریواستو نے کہا تھا کہ گلگت بلتستان میں انتخابات کے انعقاد کا فیصلہ اسلام آباد کی جانب سے بھارتی علاقوں پر غیر قانونی قبضے کی کوشش ہے. انہوں نے ایک آن لائن میڈیا بریفنگ کے دوران ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہاکہ ہم پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ تمام بھارتی علاقوں کو خالی کرے جو ان کے غیر قانونی قبضے میں ہیں اس حوالے سے دفتر خارجہ کی ترجمان عائشہ فاروقی نے اس بات کا اعادہ کیا کہ مسئلہ کشمیر کا واحد حل اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرار داد ہے جس پر مکمل عملدرآمد کے تحت جمہوری طریقے سے آزادانہ اور غیر جانبدارانہ رائے شماری کرائی جائے جو کشمیریوں کا ناگزیر حق ہے. انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں انتخابات سے متعلق بھارتی حکام کے بے بنیاد الزامات کی آڑ میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر پردہ نہیں ڈال سکتا ہے عائشہ فاروقی نے کہا کہ بھارتی قابض افواج نے سخت قوانین کے تحت جو استثنیٰ حاصل کیا ہے ، وہ ریاستی دہشت گردی کی ایک اور زندہ مثال ہے جو بھارت کی جانب سے غیر مسلح کشمیریوں کے خلاف برپا کی جارہی ہے. ترجمان دفتر خارجہ نے بھارتی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ تمام مقبوضہ علاقوں کو خالی کردے، وادی میں کی جانے والی تمام غیر قانونی کارروائیوں کو روک دے، تمام سخت قوانین کو کالعدم قرار دے دے اور غیر جانبدار مبصرین اور انسانی حقوق کے بین الاقوامی گروہوں کو کشمیریوں کی فلاح و بہبود کا اندازہ لگانے کے لیے خطے کا دورہ کرنے کی اجازت دیں تاکہ انہیں اپنے حق خودارادیت کا استعمال کرنے کی اجازت دی جاسکے. واضح رہے 30 اپریل کو سپریم کورٹ نے وفاق کو انتخابی ایکٹ 2017 کے تحت گلگت بلتستان میں انتخابات کرانے اور نگراں حکومت کے قیام کے لیے متعلقہ قانون میں ترمیم کی اجازت دی تھی28 جون کو صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے گلگت بلتستان میں قانون ساز اسمبلی کے انتخابی شیڈول کی منظوری دی. اسمبلی 24 جون کو اپنی مدت پوری ہونے پر تحلیل ہوگئی اور قانون کے مطابق نئے ممبروں کے انتخاب کے لیے 60 دن میں انتخابات ہوں گے وزارت امور کشمیر اور گلگت بلتستان کے مطابق رائے شماری رواں سال 18 اگست کو ہوگی.
متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
نمائشی میچ، اینکرزالیون نے لندن میڈیا الیون کیخلاف 60 رنزسے کامیابی حاصل کرلی
اسلام آباد کراٹے ایسوسی ایشن کے الیکشن، عدیل احمد صدر، عدنان اسلم جنرل سیکرٹری منتخب
وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کی زیر صدارت وزیراعظم کے متوقع دورہ چین اور آئندہ ہونے والی ..
چترال فٹ بال لیگ سیزن فور روواں برس مئی میں کھیلی جائے گی
قومی نیٹ بال چیمپئن شپ کل 27 جون سے اسلام آباد میں کھیلی جائے گی
مودی بھارت میں آئندہ عام انتخابات جیتنے کے لئے مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں پر ظلم کر رہا ہے،بیرسٹر سلطان ..
اڈیالہ جیل میں قیدی کی سیاسی گفتگو پر پابندی کی شق کالعدم قرار دینے کی درخواست کی سماعت
نیشنل پریس کلب کے راولپنڈی کیمپ آفس میں گرین میٹر کی تنصیب، سولرسسٹم آن کر دیا گیا
3 بچوں کو قتل کرکے خودکشی کی کوشش کرنے والی ملزمہ کا ذہنی طبی معائنہ کرانے کا حکم
اوپن یونیورسٹی نے داخلوں کی تاریخ میں 15مئی تک توسیع کردی
ریاستہائے متحدہ امریکہ اورپاکستان کے درمیان ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ (ٹی آئی ایف ای) کا ..
مہرگڑھ یوتھ لیڈرزکی33 رکنی طلبائ وطالبات پرمشتمل وفد کا پارلیمنٹ ہاؤس کا دورہ
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی
-
کراچی: سابق شوہر نے بیوی کوچھریوں کے وار کرکے قتل کردیا
-
آئین میں کہاں لکھا ہے کابینہ قانون سے بالاترہے۔ چیف جسٹس
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
اوپن یونیورسٹی نے داخلوں کی تاریخ میں 15مئی تک توسیع کردی
-
ریاستہائے متحدہ امریکہ اورپاکستان کے درمیان ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ (ٹی آئی ایف ای) کا بین المذاکرہ اجلاس
-
مارگلہ کی خوبصورت پگڈنڈیوں کو محفوظ بنانے کے لیے مارگلہ ٹریل پٹرول کا آغاز کر رہے ہیں ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ٹویٹ
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
وزیراعلی مریم نواز شریف نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
ایف بی آرکا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم ناکام
-
بھارتی شہری نے پاکستانی لڑکی کو دل کا عطیہ کرکے نئی زندگی دے دی