شہباز شریف کی متوقع گرفتاری کے بعد مریم نواز مزید فعال ہوں گی

مریم نواز پارٹی کی ذمہ داریاں سنبھال لیں گی ، پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے زیراہتمام جلسے جلو سوں میں بھی شرکت کرینگی ، نوازشریف نے ہدایات جاری کرد یں ، میڈیا رپورٹ

Sajid Ali ساجد علی پیر 28 ستمبر 2020 10:52

شہباز شریف کی متوقع گرفتاری کے بعد مریم نواز مزید فعال ہوں گی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 ستمبر2020ء) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف کی متوقع گرفتاری کے پیش نظر متبادل قیادت کیلئے پارٹی میں مشاورت شروع کردی گئی ، اس حوالے سے امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نوازکا پارٹی میں کردار مزید بڑھ جائیگا جبکہ پارلیمنٹ میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی عدم موجودگی میں بزنس ایڈوائزری بورڈ اپوزیشن لیڈر کے متبادل کے طور پر کام کرے گا ۔

اردو ’روزنامہ دنیا‘ کی رپورٹ کے مطابق شہبازشریف کی متوقع گرفتاری کے بعد مریم نواز نے ملکی سیاست بالخصوص احتجاجی تحریک میں بھرپور حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے ، محمود خان اچکزئی کو 7 اکتوبر کو کوئٹہ میں جلسہ کے انعقاد کی تجویز پیش کی گئی ہے ، حتمی فیصلہ ہونے پر مریم نواز دورہ کوئٹہ کا پروگرام ترتیب دیں گی ، مریم نواز کی قیادت سنبھالنے کے متوقع فیصلے بارے پارٹی کوبھی اعتماد میں لیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق قائد حزب اختلاف کی گرفتاری کی صورت میں مریم نواز ان کے متبادل کے طور پر پارٹی کی ذمہ داریاں سنبھال لیں گی اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے زیراہتمام جلسے جلو سوں میں بھی شرکت کرینگی ، اس کے علاوہ مسلم لیگ ن کے زیراہتمام ورکرز کنونشن ، ریلیوں میں بھی مریم نواز شریک ہونگی جس میں ووٹ کو عزت دو کے بیانیہ کو ا جاگر کیا جائے گا ، اس سلسلہ میں نوازشریف نے ہدایات جاری کرد ی ہیں ۔

بتایا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف نے مریم نوازسے ورکرز کنونشن ، احتجاجی ریلیوں کے انعقاد کیلئے شیڈول ترتیب دینے کی ہدایت کی ہے ، جبکہ شہبازشریف کی عدم موجودگی میں پارٹی امور تنظیم سازی کے معاملات احسن اقبال دیکھیں گے ، جن کی معاونت رانا ثنائاللہ ، سردار اویس لغاری کریں گے ۔ 

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں