وزیراعظم عمران خان نے شہروں میں فوج طلب کر لی

کورونا کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر فوج طلب کی گئی تاکہ ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کرایا جا سکے،ہم آکسیجن کے استعمال کی 90 فیصد صلاحیت پر پہنچ گئے ہیں۔ احتیاط کے علاوہ کوئی چارہ نہیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا ٹویٹ

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 23 اپریل 2021 14:41

وزیراعظم عمران خان نے شہروں میں فوج طلب کر لی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 23 اپریل2021ء) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ کورونا کی تشویشناک صورتحال کے سبب وزیراعظم عمران خان نے شہروں میں فوج طلب کر لی۔تفصیلات کے مطابق ملک میں کورونا کے پھیلاؤ کے باعث حکومت نے مزید پابندیوں کا اعلان کردیا ، وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کورونا کیسزمیں اضافہ ہورہاہے ، ہم نے احتیاط نہ کی تو 2ہفتوں میں ہمارے حالات بھارت جیسے ہوجائیں گے ، حالات قابو سے نکل گئے تو سخت فیصلے کرنے پڑیں گے ، ایس او پیز پر عمل درآمد کے لیے فوج سڑکوں پر نکلے گی ، میں نے فوج کو کہا ہےکہ ایس او پیز پر عملدرآمد کے لیے ہماری فورسز کے ساتھ سڑکوں پر آئے ، ہم اب تک لوگوں کو ایس او پیز پر چلنے کا کہتے رہے ہیں لیکن لوگوں میں کوئی خوف نہیں اور کوئی احتیاط نہیں کررہے اس لیے فوج کو پولیس اور فورسز کی مدد کرنے کا کہا ہے ۔

(جاری ہے)

اسی حوالے سے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کی انتہائی تیزی سے بگڑتی صورتحال کے پیش نظر وزیراعظم نے شہروں میں فوج طلب کر لی ہے تا کہ ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کرایا جا سکے، عمومی معمولات متاثر ہوں گے، انہوں نے مزید کہا کہ ہم آکسیجن کے استعمال کی 90 فیصد صلاحیت پر پہنچ گئے ہیں۔

لاہور بدترین متاثر ہے ،احتیاط کریں اور کوئ چارہ نہیں۔
دوسری جانباین سی او سی کے اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں سربراہ این سی او سی اسد عمر نے بتایا کہ تمام بازار شام چھ بجے تک کھلے ہوں گے ، شام 6 بجے کے بعد اشیائے ضروریہ کی دکانیں کھلیں گی ، ان ڈور ڈائننگ پر پابندی تھی ، آؤٹ ڈور پر بھی پابندی لگائی جارہی ہے ، جن شہروں میں کورونا کیسز کی تعداد زیادہ ہے وہاں تعلیمی ادارے بند کردیے جائیں گے ، آفس ٹائمنگ 2 بجے تک کی جارہی ہے ، جن شہروں میں کورونا کیسززیادہ ہونگے وہاں 9ویں سے12ویں جماعت کی کلاسز عید تک بند کردی جائیں گی ، تمام وہ اضلاع جہاں 5 فیصد سے زیادہ مثبت کیسز ہیں وہاں اسکول بند ہوں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں