علی امین گنڈا پور نے خود پر آزاد کشمیر میں داخلے پر پابندی کو زیادتی قرار دے دیا

مریم نواز نے انتظامیہ کو دھمکی دی لیکن ان کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لیا گیا اور مجھ پر پابندی لگا دی گئی، وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈا پور

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری ہفتہ 24 جولائی 2021 19:32

علی امین گنڈا پور نے خود پر آزاد کشمیر میں داخلے پر پابندی کو زیادتی قرار دے دیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جولائی 2021ء) مریم نواز نے انتظامیہ کو دھمکی دی لیکن ان کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لیا گیا اور مجھ پر پابندی لگا دی گئی، علی امین گنڈا پور نے خود پر آزاد کشمیر میں داخلے پر پابندی کو زیادتی قرار دے دیا- تفصیلات کےمطابق وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈا پور نے خود پر آزاد کشمیر میں داخلے پر پابندی کو زیادتی قرار دے دیا۔

وفاقی وزرا مراد سعید اور علی امین گنڈاپور نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کی۔ اس موقع پر وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈاپور نے کشمیر میں پابندی پرکہا کہ مجھ پر پابندی لگانا زیادتی ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ میڈیکل کالج کی بلڈنگ بناکرکمیشن کھالیاگیا، ہاسٹل بنایا ہی نہیں، کشمیری عوام سابق حکومتوں کی کارکردگی جانتے ہیں۔

(جاری ہے)

علی امین گنڈاپور کا کہنا تھاکہ مریم نواز نے انتظامیہ کو دھمکی دی لیکن ان کے خلاف ایکشن نہیں لیا گیا، میرے لیڈر پر بات ہو گی تو جواب دوں گا۔ پریس کانفرنس میں مراد سعید کا کہنا تھاکہ کہا گیا علی امین گنڈا پور نے فائرنگ کی جبکہ فائرنگ توعلی امین گنڈا پور پر ہوئی ہے، ان کا راستہ سات مرتبہ روکا گیا۔ خیال رہے کہ آزاد کشمیر الیکشن کمیشن نے وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور پر آزاد کشمیر میں داخلے پر پابندی عائد کی تھی لیکن وفاقی وزیر پابندی کے باوجود جلسوں سے خطاب کرتے رہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل تحریک انصاف کے رہنماء علی امین گنڈا پور نے نائب صدر ن لیگ مریم نواز کیلئے بیہودہ اورانتہائی غیرمہذب زبان استعمال کرنے کی حد کردی تھی- امین گنڈا پور نے کہا تھاکہ او ڈاکو رانی مریم! تمہارے منہ پر اتنے تھپڑ پڑیں گے کہ تمہاری سرجری اتر جائے گی ، جو تم نے ہمارے پیسوں 8 کروڑ کروائی ہے۔آزاد کشمیرمیں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور نے نائب صدر ن لیگ مریم نواز کیلئے بیہودہ اورانتہائی غیرمہذب زبان استعمال کرتے ہوئے کہا کہ او ڈاکو رانی مریم! تمہارے منہ پر اتنے تھپڑ پڑیں گے کہ تمہاری سرجری اتر جائے گی ، جو تم نے ہمارے پیسوں 8 کروڑ کروائی ہے۔

مریم سنو، تیرا دادا لوہار تھا، تمہاری بیٹی کی شادی پر تمہارے باپ نوازشریف نے مودی کو بلایا ، اس وقت نظر نہیں آیا کہ مودی کشمیر میں نوجوانوں کو مار ہے، ہماری بیٹیوں کی عصمت دری کررہا ہے،تم نے اس دن تیار ہوکر 32 کلو سونا پہنا ہوا تھا تمہارے دادے کی گوالمنڈی دکان میں اتنا لوہا نہیں تھا، جتنا تم نے سونا پہنا ہوا تھا، یہ ہمارے پیسوں کا سونا ہے۔

یہ بلاول بھٹو جو زرداری کے حرام کے پیسوں پر پلا ہو اہے، یہ اب امریکا گیا ہوا ہے، اس کی یہ حیثیت ہے کہ جب عمران خان نے کہا کہ خودداری پر کمپرومائز نہیں کروں گا اور جواب دیا کہ ایبسولوٹلی ناٹ ، یہ بلاول امریکا چلا گیا اور ہماری بے عزتی کروا دی، وہاں کسی نے اس سے ملاقات تک نہیں کی، یہ ان کی اوقات ہے، 25جولائی پی ٹی آئی کو ووٹ دے کر یقین دہانی کروائیں تاکہ آئندہ یہ حکومت نہ کریں۔

یہ بھی یا د رہے کہ الیکشن کمیشن آزاد کشمیر نے علی امین گنڈا پور کی جلسوں میں تقریر پر پابندی عائد اور ان کو آزاد کشمیر کی حدود سے باہرجانے کا حکم دے دیا تھا، الیکشن کمیشن نے چیف سیکریٹری کو خط میں ہدایت کی کہ وزیر موصوف کی آزاد کشمیر میں تقریروں سے امن وامان کا مسئلہ پیدا ہو رہا ہے، الیکشن کمیشن کی ہدایت پر فوری عمل درآمد کیا جائے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں