راجہ پرویز اشرف نے کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن کی مانیٹرنگ کیلئے 6 نگراں کمیٹیاں تشکیل دیدیں

جمعرات 29 جولائی 2021 14:59

راجہ پرویز اشرف نے کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن کی مانیٹرنگ کیلئے 6 نگراں کمیٹیاں تشکیل دیدیں
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جولائی2021ء) چیف آرگنائزر پیپلز پارٹی سنٹرل پنجاب راجہ پرویز اشرف نے کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن کی مانیٹرنگ کیلئے 6 نگراں کمیٹیاں تشکیل دیدیں۔

(جاری ہے)

جاری اعلامیہ کے مطابق ڈویژن (اربن)کے سربراہ عزیز الرحمن چن،گوجرانولہ ڈویژن کے میاں اظہر حسن ڈار،فیصل آباد ڈویژن کے چودھری سعید اقبال،ساہیوال ڈویژن کے غلام فرید کاٹھیا،سرگودھا ڈویژن کے تسنیم قریشی اور راولپنڈی ڈویڑن کے نگراں سردار سلیم حیدر ہونگے۔نگراں کمیٹیاں الیکشن کمشن کے ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد،پارٹی امیدواروں کو انتخابی مہم میں مدد،مقامی انتظامیہ کی بد نظمی پر نظر رکھیں گی۔نگراں کمیٹیوں کو ہفتہ وار رپورٹ صوبائی سیکرٹریٹ کو جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں