وزیراعظم عمران خان نے اصولی طور پر امریکیوں کو کہا کہ آپ کی انٹیلی جنس فیل ہو گئی ہے

سینئیر صحافی و تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے امریکی ٹی وی چینل کو دئے گئے وزیراعظم عمران خان کے انٹرویو کا منفرد پہلو بتا دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 17 ستمبر 2021 13:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 ستمبر 2021ء) : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سینئیر صحافی و تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے سی این این کو انٹرویو دیتے ہوئے اصولی طور پر یہی کہا ہے کہ آپ کی انٹیلی جنس فیل ہو گئی ہے آپ کے وزیر خارجہ کو حقائق ہی معلوم نہیں ہیں۔ یہ ایک کڑوا سچ ہے ، جو ملک بیس سال تمام تر طاقت کے ساتھ وہاں رہا ہو اور اس کا خیال ہو کہ کٹھ پتلی اشرف غنی تین چار سال لڑ سکتا ہے لیکن وہ چند گھنٹے بھی نہ رہ سکے تو ایسی صورتحال میں وزیراعظم عمران خان کا یہ جواب قابل تعریف ہے۔

وزیراعظم عمران خان کے سی این این کو دئے گئے حالیہ انٹرویو سے متعلق عارف حمید بھٹی نے مزید کیا کہا آپ بھی دیکھیں: یاد رہے کہ امریکی ٹی وی چینل کو دئے گئے انٹرویو میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اب تک پاکستان اور امریکہ کے تعلقات کی بنیاد غلط تھی۔

(جاری ہے)

ہم ایک طرح سے امریکہ کے لیے کرائے کی فوج رہے۔ افغانستان میں امن اور استحکام کے لیے آگے بڑھنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ طالبان کے ساتھ بات چیت کی جائے ۔

وزیراعظم عمران خان نے امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں کہا کہ نائن الیون کے وقت پاکستان کا وزیراعظم میں ہوتا تو امریکہ کو افغانستان پر حملے کی اجازت نہ دیتا۔ ایک سوال پر عمران خان نے کہا کہ خفیہ ایجنسیوں کا یہ کام ہوتا ہے کہ مختلف گروپوں سے رابطے رکھے، جیسے سی آئی اے کے بھی ہیں، امریکا کو زمینی حقائق کا نہیں پتا، اس لیے پاکستان پر اعتماد نہیں کرتا۔ امریکی صدر جو بائیڈن سے گفتگو پر عمران خان نے کہا کہ افغانستان میں طالبان کے آنے کے بعد سے امریکی صدر سے بات نہیں ہوئی، جو بائیڈن نے فون نہیں کیا، وہ مصروف شخصیت ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں