مریم نواز کے خلاف پارٹی میں محاذ مضبوط ہو چکا ہے

مسلم لیگ ن میں شدید مخالفت کا سماں ہے۔ سینئیر تجزیہ کار ہارون الرشید

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 27 ستمبر 2021 13:43

مریم نواز کے خلاف پارٹی میں محاذ مضبوط ہو چکا ہے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 ستمبر 2021ء) : سینئیر صحافی و تجزیہ کار ہارون الرشید نے کہا کہ مریم نواز کے خلاف پارٹی میں محاذ مضبوط ہو چکا ہے ۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سینئیر صحافی و تجزیہ کار نے کہا کہ جاوید لطیف نے جب کہا کہ ہماری پارٹی میں کچھ لوگ ڈیوٹی پر ہیں یعنی اسٹیبلشمنٹ کی جانب اشارہ کیا گیا تھا۔ جاوید لطیف نے مریم نواز اور ان کے والد کے کہنے پر بیان دیا کیونکہ اُن کے منہ میں اپنی زبان نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف لاہور میں ہونے والے ورکرز کنونشن میں شریک نہیں ہوئے تھے۔ یہ کنونشن اُن کے گھر کے باہر ہوا لیکن وہ باہر نہیں آئے ، اندر ہی بیٹھے رہے۔ شہباز شریف نے اپنے بھائی سے کہا کہ جاوید لطیف کو شوکاز نوٹس دو، جس پر انہیں نوٹس لیا۔

(جاری ہے)

جاوید لطیف نے کہا کہ میں جانتا ہوں کہ کس دل سے انہوں نے مجھے شوکاز نوٹس جاری کیا جس کا مطلب ہے کہ نواز شریف نے مجبوری میں نوٹس جاری کیا۔

ہارون الرشید نے کہا کہ خواجہ آصف اور حمزہ شہباز نے اہم باتیں کیں۔ خواجہ آصف نے کہا کہ ورکرز میں نہیں قیادت میں اختلاف ہے، انہیں اپنےاختلافات ختم کرنا ہوں گے۔ ہارون الرشید نے کہا کہ مریم نواز کے خلاف محاذ مضبوط ہو گیا ہے۔ حالات کا رُخ اس طرف بہہ رہا ہے کہ شہباز شریف مفاہمت کر لیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن میں شدید اختلاف کا سماں ہے۔

لوگ نواز شریف اور شہباز شریف کو یکجا دیکھنا چاہتے ہیں۔ ہارون الرشید نے پی ٹی آئی سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ سوچا گیا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف سے کسی اور کو وزیراعظم بنا دیا جائے لیکن جن سے مشورہ کیا گیا انہوں نے کہا کہ عمران خان کے سوا کوئی آپشن نہیں ہے۔ لیکن اب پی ٹی آئی کے بلدیاتی انتخابات کے نتائج پریشان کُن ہیں۔ انہوں نے مزید کیا کہا آپ بھی دیکھیں:

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں