اپنا مسئلہ صرف عمران خان کو بتاؤں گا،اسلام آباد میں نامعلوم شخص بجلی کے کھمبے پر چڑھ گیا

اپنے مطالبات وزیراعظم کے سامنے رکھوں گا اور ان سے منظور کرنے کی بھی درخواست کروں گا۔شہری کا موقف

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 7 دسمبر 2021 13:39

اپنا مسئلہ صرف عمران خان کو بتاؤں گا،اسلام آباد میں نامعلوم شخص بجلی کے کھمبے پر چڑھ گیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 06 دسمبر 2021ء) :اسلام آباد میں نامعلوم شخص بجلی کے کھمبے پر چڑھ گیا۔لوگوں کو بجلی کی مین لائن ہونے کی وجہ سے کھمبے پر موجود شخص کو نیچے اتارنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔نامعلوم شخص کئی گنھٹوں تک کھمبے پر چڑھا رہا۔عینی شاہدین کے مطابق شہری کا کہنا ہے کہ اس کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کرائی جائے۔

وہ اپنے تمام مطالبات وزیراعظم سے شئیر کرے گا۔وہ وزیراعظم سے اپنے مطالبات کی منظوری کی اپیل بھی کرے گا۔شہری کا کہنا ہے کہ جب تک وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی یقین دہانی نہیں کروائی جائے گی تب تک وہ کھمبے پر موجود رہے گا۔سی ڈی اے کی ریسکیو کی ٹیمیں بھی پہنچ گئی ہیں تاکہ نوجوان کو نیچے اتارا جا سکے تاہم اونچائی زیادہ ہونے کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کی ٹیمیں بھی موجود ہیں اور ریکسیو کا عمل شروع کیا جا رہا ہے۔
۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی اس نوعیت کے کئی واقعات سامنے آتے رہے ہیں جہاں کئی شہری اپنا احتجاج ریکارڈ کروانے کے لیے بجلی کی کھمبوں کا سہارا لیتے ہیں۔ کبھی کوئی شادی نہ ہونے پر سراپا احتجاج ہوتا ہے تو کوئی گھر والوں سے ناراض ہو کر کھمبے پر چڑھ جاتا ہے۔

کچھ عرصہ قبل کراچی میں ایک نوجوان بجلی کے کھمبے پر اس لیے چڑھ گیا تھا کہ اُس کے گھر والے اُس کی شادی کی خواہش کو پورا نہیں کر رہے تھے۔ نوجوان شبیر کا کہنا تھا کہ میرے گھر والے میری شادی نہیں کروارہے جس پر میں نے اپنی زندگی کے خاتمے کا فیصلہ کیا ہے۔ تاہم بعد ازاں مذاکرات کر کے نوجوان کو کھمبے سے نیچے اُتار لیا گیا تھا۔اسی طرح گذشتہ سال بیوی کی ناراضگی پر شوہر نے بجلی کے کھمبے پر چڑھ کر اپنی جان خطرے میں ڈال لی تھی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں