فواد چوہدری کو مچھلی ادھار کوئی نہیں دیتا، شام کو پانی ادھار مانگ کرپیتا ہے،کیپٹن صفدر

ہمارے پاس اتنا فضول وقت نہیں کہ ان کی باتوں کا جواب دیں،ہمارا کیس ظالم شخص سپریم کورٹ کا جج اعجاز افضل کیخلاف ہے جو ریٹائرمنٹ کے بعد زمینوں پر قبضے کررہا ہے، میڈیا سے گفتگو

بدھ 8 دسمبر 2021 22:42

فواد چوہدری کو مچھلی ادھار کوئی نہیں دیتا، شام کو پانی ادھار مانگ کرپیتا ہے،کیپٹن صفدر
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 دسمبر2021ء) کیپٹن ریٹائرڈ صفدر اعوان نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ فواد چوہدری کو جہلم میں مچھلی بھی کوئی ادھار نہیں دیتا،ن لیگ کے پاس اتنا فضول وقت نہیں کہ فواد چوہدری کی بات کا جواب دیں،فواد چوہدری شام کو پانی بھی ادھار مانگ کر پیتا ہے،ہمارا کیس ایک ظالم شخص اعجاز افضل کیخلاف ہے،وہ شخص سپریم کورٹ میں جج رہا مگر ریٹائرمنٹ کے بعد زمینوں پر قبضے شروع کر دیئے،میں اس شخص کو ریٹائرڈ جج ہی نہیں کہتا،اس شخص کے گھر میں مکھن شاہ کا قتل ہوا اس کے گھر سے منشیات برآمد ہوئیں،اعجاز افضل سے کوئی پوچھنے والا نہیں ہے،میرے والد کی زمین پر قبضہ کرنے کی کوشش کی گئی،اعجاز افضل جب وکیل تھا تو قادیانیوں کے مقدمے لڑتا تھا،سپریم کورٹ کے فیصلے پر مطمئن ہوں،مجھے پتہ تھا ہم فاتح ہوں گے آج بری سرکاری حاضری دونگا،ہمارا کیس ایبٹ آباد منتقل کیا گیا ہے وہاں بھی پیش ہوں گے،اعجاز افضل حضور ص کے منکروں کا وکیل بنا اس کے جسم میں کیڑے پڑیں گے،میں کہتا ہوں ممتاز قادری زندہ باد،ہماری دادی نانی دیساں دا راجا گاتی تھیں مریم نے گایا تو کیا ہوگیا،مریم نواز جیسی لیڈر اور کوئی نہیں،جنید کی شادی پر ووٹ کو عزت دو والا گانا چلے گا،بیٹے کی شادی پر گانا بھی گاؤں گا فوج نے جو ٹوٹا پھوٹا ڈانس سکھایا وہ بھی کروں گا،ہم نے شادی کا سادہ پروگرام رکھا ہے صرف قریبی رشتہ دار ہونگے،شادی پر ون ڈش پروگرام رکھیں گے،آصف زرداری اور بلاول شادی پر نہ بھی آئیں کوئی بات نہیں،آصف زرداری صاحب ہمارے دل میں ہیں،بلاول نہ بھی بلائے میں اس کی شادی پر جاوں گا کیونکہ کراچی میں مجھے پولیس نہیں پکڑے گی،اعجاز افضل کو ایف آئی آر دکھا کر پاناما کا فیصلہ لکھوایا گیا،دوسری شادی وہ کرتا ہے جس کو پہلی بیوی لاتیں مارے ہمارے گھر سکون ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں