ایم کیوایم پاکستان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کی مخالفت کردی

پیٹرولیم مصنوعات قیمتوں سے متعلق حکومت امیر اور غریب میں تفریق رکھے، موٹرسائیکل اور گاڑیوں کی ٹینکی بھروانے والوں میں فرق کیا جائے۔ ایم کیوایم کی تجاویز وزیراعظم کو پیش

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 16 مئی 2022 18:15

ایم کیوایم پاکستان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کی مخالفت کردی
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16مئی 2022ء) ایم کیوایم پاکستان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کی مخالفت کردی، رہنماء خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات قیمتوں سے متعلق حکومت امیر اور غریب میں تفریق رکھے، موٹرسائیکل اور گاڑیوں کی ٹینکی بھروانے والوں میں فرق کیا جائے۔ اے آروائی نیوز کے مطابق ایم کیوایم پاکستان نے اپنی تجاویز سے وزیراعظم کو آگاہ کردیا ہے، متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں کہا کہ ایم کیو ایم کے سب سے زیادہ مطالبات پی ٹی آئی کی حکومت میں مانے گئے ، عدم اعتماد پر نیوٹرل رہنا چاہیے تھا،مجبوری تھی نیوٹرل نہیں رہ سکے، دو ہی آپشنز تھے یا عدم اعتماد کے ساتھ ہوتے یا مخالف ہوتے ، اب پارٹی کو اپوزیشن میں بیٹھنے کا مشورہ دے دیا ہے ، فیصلہ پارٹی نے کرنا ہے میں صرف مشورہ دے سکتا ہوں ۔

(جاری ہے)

ایم کیو ایم رہنما نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان نے وزیراعظم کو فوری الیکشن کی تجویز دی ہے ،انتخابی اصلاحات ایک ہفتے میں ہو سکتی ہیں ، عام انتخابات ہی مسائل کا حل ہیں فریش مینڈیٹ لیا جائے دیر کی تو بدنصیبی ہو گی ، اس کے علاوہ ایم کیو ایم نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی اضافے کی بھی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کی خاطر سیاست کی قربانی دینا ہو گی، مشکل حالات میں ریاست کو دیکھنا ہے سیاست کو نہیں ۔

بتایا گیا ہے کہ ایم کیوایم پاکستان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات قیمتوں سے متعلق حکومت امیر اور غریب میں تفریق رکھے، موٹرسائیکل اور گاڑیوں کی ٹینکی بھروانے والوں میں فرق کیا جائے۔قبل ازیں وزیرِ اعظم شہباز شریف سے متحدہ قومی مومنٹ پاکستان کے کنوینئر اور رکنِ قومی اسمبلی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی ملاقات ہوئی ، جس میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو اور تفصیلی مشاورت کی گئی۔ 

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں