امپورٹ آئٹم پر پابندی حکومت کی گھبراہٹ کا ثبوت ہے، ان سے کام نہیں چل رہا، شوکت ترین

مارکیٹ ایکشن اور فیصلے مانگتی ہے، ہمارے دور میں ایکسپورٹ بڑھی اور امپورٹ کم ہوئی، سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کا نگران حکومت لانے اور الیکشن کرانے کا فیصلہ

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری اتوار 22 مئی 2022 20:17

امپورٹ آئٹم پر پابندی حکومت کی گھبراہٹ کا ثبوت ہے، ان سے کام نہیں چل رہا، شوکت ترین
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ، اخبار تازہ ترین، 22مئی2022) امپورٹ آئٹم پر پابندی حکومت کی گھبراہٹ کا ثبوت ہے، ان سے کام نہیں چل رہا، مارکیٹ ایکشن اور فیصلے مانگتی ہے، ہمارے دور میں ایکسپورٹ بڑھی اور امپورٹ کم ہوئی، سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کا نگران حکومت لانے اور الیکشن کرانے کا فیصلہ۔ تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہےکہ امپورٹ آئٹم پر پابندی حکومت کی گھبراہٹ کا ثبوت ہے، ان سے کام نہیں چل رہا، یہ نگران حکومت لائیں اور الیکشن کرائیں۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا تھا کہ مارکیٹ ایکشن اور فیصلے مانگتی ہے، ہمارے دور میں ایکسپورٹ بڑھی اور امپورٹ کم ہوئی، ہماری کارکردگی موجودہ حکومت سے بہتر ہے، ٹیکس کلیکشن بھی ہمارے دور میں بہتر تھی۔

(جاری ہے)

شوکت ترین کا کہنا تھا کہ المیہ ہےکہ ہمارا پراسیکیوشن سسٹم بہت کمزور ہے، سیاسی کیسز اور کرپشن کے کیسز میں فرق رکھنا چاہیے، ڈیمز کا ہمیں فائدہ نہیں ہوگا مگر یہ خان صاحب کا بہتر اقدام تھا، ہم روپے اور ڈالر کے معاملے میں ان سے بہتر رہے، کامیاب جوان پروگرام ہمارے دور میں شروع ہوا۔

انہوں نے کہا کہ اگرہم نے کرپشن کی ہے تو کیسز سامنے لائیں، ہم پچھتر سال ڈکٹیشن لیتے رہے ہیں، سپریم کورٹ نے بھی لوٹوں کو مسترد کردیا ہے، ابھی تک جتنی ایکسپورٹ ہونی چاہیے اتنی نہیں ہوئی، امپورٹ آئٹم پر پابندی حکومت کی گھبراہٹ کا ثبوت ہے، میں ہوتا تو میں بھی کچھ آئٹم کی امپورٹ پر پابندی ضرور لگاتا، ہم پچھلی حکومت کے ہی پراجیکٹس کو پورا کرتے رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کچھ نہیں کہا وہ اپنا کام کر رہےتھے ان کو ہٹایا گیا، لاکھوں کروڑوں لوگ سڑکوں پر نکل آئے، لوگوں نے اپناعدم اعتماد دیا، عمران خان نے اسٹینڈ لیا اور کہا کہ ایبسلوٹلی ناٹ، ہم کروڑوں لوگوں کا ملک ہیں، کسی سے ڈکٹیشن لیں؟ پہلی بار ایک شخص نے ڈکٹیشن نہیں لی ،جو اس کے گلے میں پڑ گیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں