28 اپریل کو کراچی میں جلسہ لاقانونیت کیخلاف ایک نئی امید بنے گا،اسد قیصر

منگل 16 اپریل 2024 21:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2024ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سابق سپیکر اسد قیصر نے کہا کہ 28 اپریل کو کراچی میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کا عظیم الشان جلسہ ہوگا۔

(جاری ہے)

سابق سپیکر اسد قیصر نے ویڈیو بیان میں کہا کہ جلسے میں تحریک انصاف اور اتحادی جماعتیں شامل ہوں گی، تمام ورکرز، سول سوسائٹی اور نوجوانوں کو دعوت دیتا ہوں کہ جلسے میں شرکت یقینی بنائیں۔

اسد قیصر نے کہا کہ کراچی سمیت پورے سندھ میں ڈاکو راج قائم ہے جس کی وجہ مسترد شدہ ٹولہ ہے، جب غیر نمائندہ لوگ اس طرح عوام پر مسلط ہوں گے تو پھر ملک کا یہی حال ہوگا، ڈاکو راج، مہنگائی، لاقانونیت اور آئین کے ساتھ کھلواڑ کیخلاف بانی پی ٹی آئی کا ساتھ دینا ہے۔سابق سپیکر نے کہا کہ 28 اپریل کا جلسہ اس لاقانونیت کے خلاف ایک نئی امید بن کر ابھرے گا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں