پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس،صدر زرداری کا خطاب، اپوزیشن کا احتجاج اور شور شرابا

اپوزیشن اراکین اسپیکر ڈئوائس کا گھیراؤ کرکے گو زرداری گو کے نعرے لگا تے رہے

جمعرات 18 اپریل 2024 18:28

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس،صدر زرداری کا خطاب، اپوزیشن کا احتجاج اور شور شرابا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2024ء) صدر مملکت آصف علی زر داری کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے دور ان پوزیشن کی جانب سے شدید احتجاج اور نعرے بازی کی گئی ۔ جمعرات کو ہونے والے اجلاس میں ارکان سینیٹ اور قومی اسمبلی، وزیراعظم شہباز شریف ، آصفہ بھٹو زرداری ، بلاول بھٹو زردرای بھی ایوان میں موجود تھے۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں مختلف ممالک کے سفیر بھی گیلریز میں موجود رہے جبکہ پی ٹی آئی ارکان بانی پی ٹی آئی عمران خان کے پوسٹر اٹھائے ایوان میں آئے ۔ صدر مملکت آصف زرداری کی تقریر کے دوران اپوزیشن نے ہنگامہ کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کیلئے نعرے لگائے۔صدر مملکت کے پارلیمنٹ سے خطاب کے دوران اپوزیشن اراکین اسپیکر ڈئوائس کا گھیراؤ کرکے ’’ گو زرداری گو ‘‘کے نعرے لگا تے رہے تاہم صدر مملکت نے اپنا خطاب جاری رکھا ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں