اسلام آبادکی ضلعی انتظامیہ کی کورونا ایس او پیز کی خلا ف ورزی وناجائز منافع خوری پرمتعددکارروائیاں

ہفتہ 22 جنوری 2022 13:08

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 22 جنوری 2022ء) اسلام آبادکی ضلعی انتظامیہ نے کورونا ایس او پیز  کی خلا ف ورزی وناجائز منافع خوری پرمتعددکارروائیاں  کرتے ہوئے  مجموعی طور پر45ہزار300 روپے کے جرمانے کئے ہیں اور 2دکانوں کوسربمہر  کردیا۔ ترجمان ضلعی انتظامیہ اسلام آباد  کے مطابق انتظامیہ کی ٹیموں  نے مجموعی طور پر366انسپکشنزکیں  اورکورونا ایس او پیز اورناجائز منافع خوری پرمجموعی طور پر45 ہزار300روپے  کے جرمانے  کئے اور2 دکانوں کو سربمہر کیا جبکہ6افراد کو گرفتار کیا گیا۔

  انتظامیہ نےکورونا  ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی کرتے ہوئے 82 دکانوں کا  معائنہ  کیا اور خلاف ورزی کرنے والوں کو  8ہزار500روپے  جرمانہ کیا۔  انتظامیہ نے8 میرج  ہالز  اور مارکیز کو چیک کیا اور24ریستوران کو چیک   کیا اور انہیں 8ہزار 500روپے کے جرمانے کئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ  ناجائز منافع خوری پر112 انسپکشنز کیں،68دکانداروں نے نرخ نامہ آویزاں نہیں کیا تھا، خلاف ورزی پر15ہزار500 روپے کے جرمانے کئے جبکہ2 دکانوں کوسربمہرکیا اور 3 افراد کو گرفتار کیا،پلاسٹک بیگز کے استعمال کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے پلاسٹک بیگز  کے 55دکانوں کا معائنہ کیا،4کلو گرام پلاسٹک بیگز ضبط کر  لئے اور 2ہزار روپے جرمانہ کیا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ  بھکاریوں کے خلاف مہم کے دورانے8بھکاریوں کو گرفتار کیا گیا  اور  پبلک ٹرانسپورٹ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے80گاڑیوں کو چیک کیا ،36گاڑیوں کا چالان کیا  اور انہیں 9ہزار500روپے  جرمانے کئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں