نو منتخب وزیراعظم کو مبارکباد،ہمیں عوام کا شکریہ ادا کرنا چاہئے جنہوں نے جمہوریت کو ایک اور موقع دیا ہے،خالد مقبول صدیقی

ہمیں یہ موقع اجنبیت کی دیوار گرانے ، پاکستان کو سیکیورٹی سے ویلفیئر سٹیٹ بنانے کے لئے ملا ہے آج کے ماحول کے بعد خدشات اور اندیشے بڑھ گئے ہیں،عمران خان کے وعدے ارادوں میں بدل جانے چاہئیں،ایم کیو ایم کے پارلیمانی لیڈر کا خطاب

ہفتہ 18 اگست 2018 00:06

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اگست2018ء) ایم کیو ایم کے پارلیمانی لیڈر خالد مقبول صدیقی نے جمعہ کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے نو منتخب وزیراعظم کو مبارکباد دینے کے ساتھ کہا ہے کہ ہمیں عوام کا شکریہ ادا کرنا چاہئے جنہوں نے جمہوریت کو ایک اور موقع دیا ہے یہ موقع بار بار نہیں ملتے اور اس موقع کی بھی ایک مدت ہے ایک جو کچھ یہاں پر ہوا وہ ایک منتخب وزیرعظم کا خود کش حملے سے کم نہیں ان حالات میںجمہوریت نہیں چل پائے گی ہمیں یہ موقع اجنبیت کی دیوار گرانے کے لئے ملا ہے یہ موقع پاکستان کو سیکیورٹی سے ویلفیئر سٹیٹ بنانے کے لئے ملا ہے یہ موقع ہے کہ پاکستان کی عوام سے جو تبدیلی کا وعدہ کیا گیا تھا وہ پورا کیا جائے اج الحمد اللہ یہاں جمہوریت ہے اور ایک جمہوری حکومت سے دوسری جمہوری حکومت کو اقتدار منتقل ہو ا ہے ایم کیو ایم نے عمران خان کی طرف سے اس یقین دہانی کے بعد کہ جس حلقے میں شکایت ہے وہ حلقہ کھولا جائے گا ہم پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑے ہیں الیکشن میں اور الیکشن سے پہلے بھی مردم شماری کے نام پر اور متعصبانہ حلقہ بندیوں کے نام پر سندھ کی عوام کے ساتھ ظلم ہوئے ہیں ہمیں آئینی ضروریات کو پورا کرتے ہوئے بلدیاتی نمائندوںکو با اختیار بنانا ہو گا آج کے اس ماحول کے بعد خدشات اور اندیشے بڑھ گئے ہیں اب عمران خان کے وعدے ارادوں میں بدل جانے چاہئیں ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں