پاکستان کی بھارتی اہلکار کی ہلاکت میں ملوث ہونے کی تردید

پاکستان ایک بار پھر ان الزامات کو مسترد کرتا ہے اور مشترکہ تحقیقات کیلئے تیار ہے اہلکار کی مبینہ ہلاکت وزرائے خارجہ ملاقات کی تصدیق سے دو روز پہلے ہوئی، دفتر خارجہ

ہفتہ 22 ستمبر 2018 21:25

اسلام ٓاباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 ستمبر2018ء) پاکستان نے بی ایس ایف کے جوان کی ہلاکت سے متعلق بھارتی الزامات مسترد کرتے ہوئے مشترکہ تحقیقات کی پیشکش کر دی۔امن کی خواہش کے جواب میں الزامات کی بھارتی سازش بے نقاب ہوگئی، پاکستان نے بھارتی اہلکار کی ہلاکت میں ملوث ہونے کی تردید کردی۔ دفتر خارجہ کے مطابق بی ایس ایف اہلکار کی مبینہ ہلاکت وزرائے خارجہ ملاقات کی تصدیق سے دو روز پہلے ہوئی، الزام تراشی کے بعد پاک رینجرز نے واضح کیا کہ انکا ہلاکت سے کوئی لینا دینا نہیں اور پاکستان نے لاش کی تلاش میں بھی مدد کی۔

(جاری ہے)

دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان ایک بار پھر ان الزامات کو مسترد کرتا ہے اور مشترکہ تحقیقات کیلئے تیار ہے، بھارت دہشت گردی کا الزام لگا کر مقبوضہ کشمیر میں اپنے جرائم پر پردہ نہیں ڈال سکتا، بھارتی حکومت نے جن ٹکٹ کا ذکر کیا وہ عمران خان کی حکومت سے پہلے جاری کئے گئے تھے۔دفتر خارجہ نے وزیراعظم عمران خان سے متعلق بھارتی بیان کو بھی افسوسناک قرار دیا اور کہا کہ یہ بیان اقدار، تہذیب اور سفارتی اصولوں کے خلاف ہے۔ وزارت خارجہ نے کہا پاکستان سمجھتا ہے مذاکرات اور سنجیدہ سفارتی کاری ہی دونوں ممالک کے مسائل حل کرسکتی ہے

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں