قائم مقام چیئر مین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کی رشین فیدریشن کونسل کے ڈپٹی چیئر مین الیاس عمر خانوف سے ملاقات، پارلیمانی تعلقات کو مستحکم کرنے پر اتفاق

منگل 11 دسمبر 2018 22:02

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2018ء) پاکستان اور روس نے پارلیمانی تعلقات کو مستحکم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ یہ اتفاق رائے قائم مقام چیئر مین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کی سربراہی میں پاکستانی وفد کی منگل کو ماسکو میںانٹر نیشنل کانفرنس کے موقع پر رشین فیدریشن کونسل کے ڈپٹی چیئر مین الیاس عمر خانوف سے ملاقات کے دوران پایا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پاک روس فرینڈشپ گروپ کے صدر ایگور مروزف اور سینیٹر فیڈریشن کونسل فرانز کلنسیوچ بھی موجود تھے۔قائم مقام چیئر مین سینیٹ سلیم مانڈوی والارشین فیڈرل اسمبلی کی فیڈریشن کونسل کی 25ویں سالگرہ تقریبات میں پاکستانی وفد کی قیادت کر رہے ہیں۔ وفد کے ارکان میں سینیٹر محسن عزیز،سینیٹر دلاور خان،سینیٹر اشوک کمار اور سینیٹر جاوید عباسی شامل ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں