اسلام آباد انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر 12اداروں پر مشتمل ون ونڈو سہولت کائونٹر قائم کر دیا گیا

بدھ 19 دسمبر 2018 17:37

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 دسمبر2018ء) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز ذوالفقار علی بخاری کی ہدایات پر اسلام آباد انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر ون ونڈو سہولت کائونٹر قائم کر دیا ہے ،اسکا مقصد تمام بیرون ممالک رہنے والے پاکستانیوں کو ایک ہی جگہ تمام سہولیات فراہم کرنا ہے ۔

(جاری ہے)

ترجمان پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق ون ونڈو فیسیلیٹیشن کائونٹر 24گھنٹے کام کر رہا ہے ،یہ کائونٹر 12اداروں پر مشتمل ہے جن میں پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی ،ائیر پورٹ سکیورٹی فورس ، اینٹی نارکوٹکس فورس ، فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی ، کسٹم ،پی آئی اے ،نادرا ،ڈی جی پاسپورٹ ، او پی ایف ،او ای سی ،بیو آف امیگریشن اور وزارت مذہبی امور شامل ہیں ۔

بتایا گیا ہے کہ ون ونڈو فیسیلٹیشن کائونٹر سے موصول ہونے والی تمام شکایات فوری طور پر اورسیز پاکستانی فائونڈیشن کو بھیجی جارہی ہیں تا کہ ان کا بر وقت ازالہ ہوسکے جبکہ متعلقہ 12ایجنسیاں بھی باہم مربوط رابطے میں ہیں ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں