اسلام آباد ،تھانہ سبزی منڈی پولیس کی کارروائی، ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں میں ملوث ڈکیت گروہ کے دو ملزمان گرفتار

ملزمان سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ ایمونیشن موبائل فون اور موٹر سائیکل برآمد، اند ھے قتل میں ملوث ملزم بھی پکڑا گیا

جمعرات 17 اکتوبر 2019 21:46

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2019ء) تھانہ سبزی منڈی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں میں ملوث ڈکیت گروہ کے دو ملزمان گرفتار کرلیا ،دوسری کارروائی میں اندھے قتل کا ملزم بھی پکڑا گیا ، ملزمان کو مجا ز عدالت میں پیش کرکے مزید تفتیش کے لیے ریما نڈجسما نی حا صل کر لیا گیا ۔ تفصیلا ت کے مطا بق انسپکٹر جنر ل آ ف پولیس اسلام آ باد محمد ذوالفقار خا ن کے احکا ما ت کی روشنی میں ڈی آئی جی آ پر یشنز وقار الدین سید نے ڈکیتی کی وارداتو ں میں ملوث ملزمان کی گرفتار ی اور ما ل مسروقہ کی بر آمد گی لیے تمام پولیس کو ہد ایا ت جا ری کیں ، ان ہد ایا ت کی روشنی میں ایس پی انڈسٹریل ایریا نے ایس ڈی پی سبز ی منڈی غلا م محمد با قر کی زیر نگر انی ایس ایچ او تھا نہ سبز ی منڈی انسپکٹر ابر ار حسین ، اے ایس آئی جمشید احمد معہ دیگر ملازمان پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دی ، تشکیلی ٹیم نے تمام تر وسائل بر ئو ے کا ر لا تے ہو ئے افغا ن ڈکیت گر وہ کے دو ملزمان حکمت یار اور غلام سخی کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضہ سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ ایمونیشن موبائل فون اور موٹر سائیکل برآمدکر کے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی، دوسری جا نب سہا لہ پولیس کے انچارج ہومی سائیڈ یونٹ سہالہ انسپکٹر غلام رسول معہ ٹیم نے اندھے قتل میں ملوث ملزم طیب علی ٹریس کرکے گرفتار کرلیا ، ملزم نے روات بازار میں موبائل شاپ پر ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر نزاکت حسین کو قتل کیاتھا،وقوعہ کے متعلق تھانہ سہالہ میں مقدمہ نمبر 66 بجرم 302/394ت پ درج ہے ساتھی ملزم کی گرفتار ی کا تحر ک جا ری ہے، جس کو جلد گرفتار کر لیاجائے گا۔

(جاری ہے)

ڈی آئی جی آ پر یشنز وقار الدین سید نے پولیس ٹیم میں شامل افسران و ملازمان کی اس اچھی کارکر دگی کو سراہا ہے۔، انہو ں نے تما م ایس ایچ اوز کو ہدا یا ت جاری کر تے ہو ئے کہا کہ جر ائم کے انسداد کے لیے تما م تر ضر وری اقدامات برئوے کا ر لا تے ہوئے جر ائم پیشہ عناصر کی گرفتار ی کو یقینی بنا یاجا ئے تا کہ شہر یو ں کو ریلیف مہیا کیا جا سکے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں