اسلام آباد میں جلسے کرکے واپس نہیں جائیں گے ، سینیٹر حاصل بزنجو
پارٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ اپوزیشن کے ساتھ مل کر پوری قوت سے مولانا کے مارچ کا حصہ بنیں ًجتنی بھی ہماری جماعت کی قوت ہو گی اس حکومت کو گرانے میں لگائیں گے، تحریک انصاف کا دھرنا فرمائشی تھا حکومت جعلی ہے، ایسی حکومت کے نقصانات بھی زیادہ ہوتے ہیں، صحافیوں کو تنخواہیں نہیں مل رہیں ، یہ قابل مذمت اور بدترین کام ہے،پریس کانفرنس
جمعرات 17 اکتوبر 2019 23:06
(جاری ہے)
پریس کانفرنس کے دوران گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ جتنی بھی ہماری جماعت کی قوت ہو گی اس حکومت کو گرانے میں لگائیں گے کیونکہ پارٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ اپوزیشن کے ساتھ مل کر پوری قوت سے مولانا کے مارچ کا حصہ بنیں سینیٹر حاصل بزنجو کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کا دھرنا فرمائشی تھا، اس حکومت کو نکالنے کے لیے یہاں بیٹھنا پڑے گا کیونکہ دوبارہ اسلام آباد آنے نہیں دیا جائے گاانہوں نے مزید کہا کہ نئے انتخابات میں اپوزیشن کا ساتھ دیں گے پریس کانفرنس میں سینیٹر بزنجو کا کہنا تھا کہ ماضی میں جس طرح بلوچستان حکومت کو توڑا گیا، 2018 میں دھاندلی زدہ انتخابات ہوئے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے مشترکہ اجلاس میں چھوٹی سیاسی جماعتوں نے اسمبلی بائیکاٹ کی تجویز دی تھی مگر اس وقت پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کہتے رہے کہ اسمبلی میں جانا چاہیے نیشنل پارٹی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ یہ حکومت جعلی ہے اور ایسی حکومت کے نقصانات بھی زیادہ ہوتے ہیں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اقوام متحدہ میں کشمیر کے لیے قرارداد بھی پیش نہیں کر سکے، جن ممالک نے کشمیر اور ایف اے ٹی ایف ووٹنگ پاکستان کو ووٹ نہیں دیا وزیراعظم ان دونوں ممالک میں ثالثی کرنے جا رہے ہیں حاصل بزنجو نے کہا کہ اقوام متحدہ میں وزیراعظم نے جو تقریر کی وہ ناپسندیدہ ہے کیونکہ لوگ کہتے ہیں انہوں نے دنیا کو دھمکی دی، ایسے وزیراعظم کا رہنا ملک اور قوم کے مفاد میں نہیں ہے حکومت پر طنز کے تیر برساتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے ہر ملک اور ہر فورم سے قرضے لیے ہیں، قرضے لینے کے باوجود بھی مہنگائی بڑھتی جا رہی ہے روزگاری میں اضافہ ہو رہا ہے صحافیوں کے مسائل کے متعلق ان کا کہنا تھا کہ صحافیوں کو تنخواہیں نہیں مل رہیں، مجھے بتایا گیا ہے کہ بعض صحافیوں کو پانچ ماہ سے تنخواہ نہیں ملی، یہ قابل مذمت ہے اور بدترین کام یہ ہی
متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ماں کارشتہ محبت،قربانی اور مشکل وقت میں راحت و سکون کا ذریعہ ہے،شافعہ فلک
پاکستان میں ہاکی کے کھیل کو سیاست کی نظر کردیاگیا ہے،ان معاملات کو درست کرنے کیلئے حکومت کوخصوصی توجہ ..
پاکستان کو اس وقت سیاسی استحکام کی ضرورت،سیاست کے نام پر ریاستی مفادات سے کھیلنے والوں کی ملکی سیاست ..
اسلام چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری اور اسلام آباد پولیس کی صحت مند طرز زندگی کو فروغ دینے، منشیات کی روک ..
ملک کے مختلف آبی ذخائر سے 2 لاکھ 13 ہزار 100کیوسک پانی جاری ، ارسا
پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں ماؤں کا عالمی دن اتوار کو منایا گیا
آئی ایم ایف کی پاکستان میں انتخابات کے باوجود برقرار سیاسی بے یقینی کی نشاندہی
پاکستان سمیت دنیا بھر میں نر سنگ کا عالمی دن منایا گیا
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی،سمسٹر بہار کے داخلوں کے دوسرے مرحلے میں دو دن باقی
معروف ادیب مظہر کلیم کی برسی 26 مئی کو منائی جائے گی
معروف شاعر داغ دہلوی کی سالگرہ25 مئی کو منائی جائے گی
پاکستان سمیت دنیا بھر میں چائے کا عالمی دن 21مئی کو منایا جائے گا
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
نو مئی کا رونا رونے والے 12 مئی کا سانحہ بھول گئے ہیں، حلیم عادل شیخ
-
وفاقی اور صوبائی حکومت ہوش کے ناخن لیں ‘ حافظ نعیم الرحمن
-
مدینہ کی ریاست کی بات کرنے والوں کو معلوم ہونا چاہیئے پہلا اصول معافی مانگنا ہے، گورنر سندھ
-
آئی ایم ایف کی پاکستان میں انتخابات کے باوجود برقرار سیاسی بے یقینی کی نشاندہی
-
شمالی وزیرستان میں 2 دہشت گرد حملوں میں 7 سکیورٹی اہلکار شہید
-
معاشی استحکام کیلئے اداروں کی نجکاری ضروری ہے، وفاقی وزیر خزانہ
-
لاہور میں مزید بارشوں کے پیش نظر الرٹ جاری
-
پی ٹی آئی کا چیئرمین بنائے جانے کی خبروں پر سابق صدر عارف علوی کا مؤقف آگیا
-
وزیر خوراک نے نان روٹی ایسوسی ایشن کو 15 روپے روٹی کی فروخت پر رضامند کرلیا
-
پی ٹی آئی اور عمران خان کے بغیر پاکستان کی سیاست نا مکمل ہے، مسرت جمشید چیمہ
-
پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث 4 دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے
-
مشیراطلاعات خیبرپختونخوا کا مریم نواز پر صوبے کا ایک اور منصوبہ کاپی کرنے کا دعویٰ