مہنگائی کی شرح غریب اور متوسط طبقہ کے لیے موت کا پروانہ بنی ہوئی ہے،میاں محمد اسلم

گیس ، تیل ، چینی ، سبزیاں ، انڈہ ، مرغی ، آٹا کی قیمتوں میں مجموعی طور پر 25 فیصد اضافہ ہوگیاہے m ایک صحت مند معاشرے کے قیام کے لیے ملک بھر میں کھیلوں کی سر گر میوں کو فروغ دینے کی ضرورت ہے، مختلف یو نین کونسلوں کے دورے اورہ فٹ بال ٹورنامنٹ کے افتتاح کے موقع پر کھلاڑیوں سے گفتگو

جمعہ 15 نومبر 2019 23:48

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 نومبر2019ء) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان وسابق ممبر قومی اسمبلی میاں محمد اسلم نے کہا ہے کہ کشمیری 72سالوں سے بھارت کے غاصبانہ قبضہ سے آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ کشمیری تکمیل پاکستان کے لیے ہر طرح کی قربانیاں دے رہے ہیں مگر کشمیر کو اپنی شہ رگ قرار دینے والوں نے ہمیشہ ان کے ساتھ بے وفائی کی۔

انہوںنے کہاکہ کشمیر میں تین ماہ سے زیادہ عرصہ سے کرفیو نافذ ہے لیکن جس طرح دنیا خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے ، اسی طرح ہمارے حکمران لاتعلقی کا مظاہرہ کر رہے ہیں ، جماعت اسلامی موجودہ حکومت کے ساتھ ساتھ سابقہ حکومتوں میں رہنے والی پارٹیوں کے خلاف بھی احتجاج کرتی رہی ہے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے مختلف یو نین کونسلوں کے دورے کے موقع پر معززین علاقہ سے ملاقات کے موقع پر کیا۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا ملک میں مہنگائی ، بے روزگاری ، کرپشن ، لوٹ کھسوٹ ، غربت ، جہالت اور بدامنی انہی لوکوں کے کارنامے ہیں، ملک کی اقتصادی حالت مسلسل ابتر ہورہی ہے ، مہنگائی کی شرح غریب اور متوسط طبقہ کے لیے موت کا پروانہ بنی ہوئی ہے۔ عام لوگ گھر کا چولہا ، بچوں کی تعلیم ، یوٹیلٹی بلز ادا کرنے سے عاجز ہیں۔ بجلی ، گیس ، تیل ، چینی ، سبزیاں ، انڈہ ، مرغی ، آٹا کی قیمتوں میں مجموعی طور پر 25 فیصد اضافہ ہوگیاہے۔

حکومتی جھوٹ عوام کے زخموں پر نمک ہے۔قبل ازیں انھوں نے جی ایٹ میںمنعقدہ فٹبال ٹورنامنٹ کے افتتاح کے موقع پر کھلاڑیوں سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا ایک صحت مند معاشرے کے قیام کے لیے ملک بھر میں کھیلوں کی سر گر میوں کو فروغ دینے کی ضرورت ہے ، نوجوانوں صحت مند اور مثبت سر گر میوں میں شر یک کروا کر بے راہ روی اور ملک دشمن سر گر میوں میں شامل ہو نے سے بچایا جا سکت ہے ،انھوں نے کہا اسلام آباد میںکھیلوں کے میدان تباہ حال اور کوڑا کر کٹ کے ڈھیر بن چکے ہیں،ہم حکو مت اور میئر اسلام آباد سے مطالبہ کر تے ہیں کہ وہ اسلام آباد میں کھیلوں کی سر گر میوںکے فروغ کے لیے گرا?نڈز کی تعمیر و مر مت اور مختلف سر گر میوں کا انعقاد کروائیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں