جماعت اسلامی اسلام آباد کے سیکرٹری اطلاعات سجاد احمد عباسی کی ہمشیر ہ سپرد خاک

جمعرات 20 فروری 2020 22:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 فروری2020ء) جماعت اسلامی ضلع اسلام آباد کے سیکر ٹری اطلاعات سجاداحمد عباسی کی ہمشیرہ کوگزشتہ روز سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کر دیا گیا ،نماز جناز ہ میںنائب امیر جماعت اسلامی پاکستان وسابق ممبر قومی اسمبلی میاں محمد اسلم ، نائب امیر جماعت اسلامی پنجاب حا فظ تنویر احمد ،جماعت اسلامی آزاد کشمیر کے نائب امیر راجہ جہانگیر خان ، پیپلزپارٹی اسلام آباد کے صدر راجہ شکیل عباسی ایڈوکیٹ ، پاکستان پیپلزپارٹی کے اُمیدوار برائے قومی اسمبلی این اے 53سید سبط الحسن بخاری ، مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے صدر محمد کاشف چوہدری ، جماعت اسلامی اسلام آباد کے سیکرٹری جنرل زبیر صفدر ، جمعیت اتحادالعلماء پنجاب کے صدر مولانا امیر عثمان ،معروف سیاسی وسماجی شخصیت محمد سفیان عباسی ،جماعت اسلامی آزاد کشمیر کے رہنماء سردار عبدالحلیم خان ، یونین کونسل پانچ سے جنرل کونسلر سید منظور حُسین شاہ سمیت سیاسی جماعتوں کے کارکنا ن اور مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افرد نے شر کت کی ۔

(جاری ہے)

بعد ازاں نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کے صدر شمس الرحمن سواتی ، اسلام آباد کی سیاسی وسماجی شخصیت زبیر فاروق خان ،جنرل کونسلر چوہدری طارق گجر نے سجاد احمد عباسی سے ان کی ہمشیرہ کے انتقال پر گھر جا کر تعزیت کی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں