اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان

اتوار 12 جولائی 2020 19:05

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جولائی2020ء) اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کے روز بالائی/وسطی پنجاب، خیبرپختونخوا، مشرقی بلوچستان، اسلام آباد، کشمیراورگلگت بلتستان میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم گرم اورمرطوب رہے گا۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران اسلام آباد، بالائی خیبرپختونخوا ، پنجاب ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔سب سے زیادہ بارش پنجاب میں فیصل آباد 74 ، اسلام آباد (زیرو پوائنٹ 58 ، بوکرا 22 ، گولڑہ 18 ، سید پور 02 ، ائیر پورٹ01) ، راولپنڈی (شمس آباد 52 ، چکلالہ 36) ، سرگودھا 44 ، سیالکوٹ (سٹی 43 ، ائیر پورٹ 24) ، نارووال 37 ، لاہور (سٹی 33 ، ائیر پورٹ28) ، منڈی بہاو?الدین 31 ، ساہیوال 30 ، جہلم 25 ، گوجرانوالہ ، حافظ آباد 19 ، جھنگ 15 ، جوہرآباد 14 ، اوکاڑہ 13 ، قصور 12 ، چکوال 09 ، نور پور تھل 08 ، گجرات 05 ، بہاولنگر 04 ، لیہ 03 ، خانیوال 02 ، کشمیر میں مظفرآباد (ائیر پورٹ34 ، سٹی 22) ، کوٹلی 10 ، گڑھی دوپٹہ 03 ، خیبر پختونخواہ میں پشاور (سٹی 25 ، ائیر پورٹ15) ، مالم جبہ 17 ، کاکول 14 ، بالاکوٹ 08 ، دیر ( زیریں 05) ، چیراٹ ، سیدو شریف 02 ، گلگت بلتستان میں استور 07 اور گوپس کے مقام پر 01 ملی میٹر بارش ریکارڈکی گئی۔

(جاری ہے)

اتوار کو ملک میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: سبی ،دادو، شہید بینظیر آباد45، دالبندین اورروہڑی میں43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں