چیف الیکشن کمشنر کھاوڑہ کے حلقے میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کروائیں ،مرزا محمد شفیق جرال ایڈووکیٹ

مسلم کانفرنس کے جیتے ہوئے امیدوار کی جان بوجھ کر ہروایا گیا ہے، ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے بعد حقیقت سب کے سامنے آ جائے گی انتخابات کے حوالے سے پیپلز پارٹی کے ایک سابق وفاقی وزیر کی جانب سے ایک ٹی وی شو میں یہ کہنا کہ ہمارے ساتھ سولہ نشستوں کا وعدہ کیا گیا تھا مگر ہمیں گیارہ نشستیںدی گئی ہیں آزاد کشمیر الیکشن کمیشن کی کارکردگی پر بہت بڑا سوالیہ نشان ہے ،مرکزی صدر آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس

جمعرات 29 جولائی 2021 22:54

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جولائی2021ء) آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے مرکزی صدر مرزا محمد شفیق جرال ایڈووکیٹ نے حالیہ ریاستی انتخابات کے نتائج پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر کھاوڑہ کے حلقے میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کروائیں کیونکہ وہاں پر مسلم کانفرنس کے جیتے ہوئے امیدوار کی جان بوجھ کر ہروایا گیا ہے، ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے بعد حقیقت سب کے سامنے آ جائے گی، انتخابات کے حوالے سے پیپلز پارٹی کے ایک سابق وفاقی وزیر کی جانب سے ایک ٹی وی شو میں یہ کہنا کہ ہمارے ساتھ سولہ نشستوں کا وعدہ کیا گیا تھا مگر ہمیں گیارہ نشستیںدی گئی ہیں آزاد کشمیر الیکشن کمیشن کی کارکردگی پر بہت بڑا سوالیہ نشان ہے اور یہ اعتراف اس بات کی غمازی کر رہا ہے کہ اصل فیصلے عوام کے ووٹ سے نہیں بلکہ کہیں اور ہو رہے ہیں، ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ منصوبہ بندی کے ذریعے مسلم کانفرنس کو راستے سے ہٹایا جارہا ہے، پی ٹی آئی کی جانب سے طے پانے والے معاہدے کی خلاف کے باعث مفاہمت ختم ہو گئی ہے، ادھار کے کارکنوں اور پیسوں پر کھڑی کی گئی جماعت کے جماعت کے ذریعے مسلسل تیسری بار شب خون مارا گیا ہے، آزاد کشمیر کے اسٹیٹس کو تبدیل کرنے اور گلگلت بلتستان کو صوبہ بنانے کی کوشیشں کی جارہی ہیں،وزیراعظم پاکستان عمران خان کا آزاد کشمیر میں ریفرنڈم کرانے کا اعلان اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے، آئندہ چند روز میں سالار جمہوریت اور تمام ٹکٹ ہولڈرز کیساتھ مشاورت کے بعد جماعت کی حتمی پالیسی کا اعلان کیا جائیگا، نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے مرکزی صدر مرزا محمد شفیق جرال ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ مسلم کانفرنس واحد ریاستی جماعت اور نظریہ الحاق پاکستان ، آزاد کشمیر میں پاکستان کے دفاع اور سالمیت کے تقاضوں کی محافظ ہے،مجاہد اول نے مسلم کانفرنس کے کارکنوں کو پاکستان کا بلا تنخواہ سپاہی کہا ہے، مجاہد اول نے اپنی زندگی کے آخری ایام میں بھی مسلم کانفرنس کی قیادت کو پاکستان اور افواج پاکستان کیساتھ کھڑا رہنے کی تلقین کی تھی جس پر ہم کاربند ہیں، انہوں نے حالیہ ریاستی انتخابات کے نتائج پر تحفطات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر کھاوڑہ کے حلقے میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کروائیں کیونکہ وہاں پر مسلم کانفرنس کے جیتے ہوئے امیدوار کی جان بوجھ کر ہروایا گیا ہے، مسلم کانفرنس کے امیدوار راجہ ثاقب مجید کے مقابلے میں ہارا ہوا راجہ فاروق حیدر مریم نواز کی پریس ٹاک کی وجہ سے دو سو ووٹوں کی برتری سے جیت گیا، چھبیس جولائی فجر کی نماز تک آر او آفس رزلٹ کیمطابق 335 ووٹوں کا فرق تھا جو نماز کے وقفہ کے بعد 1200 کا ہوگیا، بغیر مہر اور دستخط کے بیلٹ پیپرز کاری کر کے بوگس ڈالے گئے پولنگ اسٹیشن نمبر 150 کا بیگ کھولا جائے تو تمام حقائق سامنے آ جائینگے، ریاستی انتخابات کے حوالے سے پیپلز پارٹی کے ایک سابق پاکستانی وفاقی وزیر کی جانب سے ایک ٹی وی شو میں یہ کہنا کہ ہمارے ساتھ سولہ نشستوں کا وعدہ کیا گیا تھا مگر ہمیں گیارہ نتشتیں دی گئی ہیں آزاد کشمیر الیکشن کمشن کی کارکردگی پر بہت بڑا سوالیہ نشان ہے اور یہ اعتراف اس بات کی غمازی کر رہا ہے کہ اصل فیصلے عوام کے ووٹ سے نہیں بلکہ کہیں اور ہو رہے ہیں، ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ منصوبہ بندی کے ذریعے مسلم کانفرنس کو راستے سے ہٹایا جارہا ہے، پی ٹی آئی کی جانب سے طے پانے والے معاہدے کی خلاف کے باعث مفاہمت ختم ہو گئی ہے، ادھار کے کارکنوں اور پیسوں پر کھڑی کی گئی جماعت کے جماعت کے ذریعے مسلسل تیسری بار شب خون مارا گیا ہے، آزاد کشمیر کے اسٹیٹس کو تبدیل کرنے اور گلگلت بلتستان کو صوبہ بنانے کی کوشیشں کی جارہی ہیں، وزیراعظم پاکستان عمران خان کا آزاد کشمیر میں ریفرنڈم کرانے کا اعلان اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے، آئندہ چند روز میں سالار جمہوریت اور تمام ٹکٹ ہولڈرز کیساتھ مشاورت کے بعد جماعت کی حتمی پالیسی کا اعلان کیا جائیگا، اس موقع پر سابق وزیر اور حلقہ وسطی سے امیدوار راجہ محمد یٰسین نے کہا کہ حلقہ وسطی میں جماعت اسلامی کے امیدوار پیسے کی چمک کے سامنے نہ ٹھہر سکے اور وہاں پیسے کے بل بوتے پر ووٹ خریدے گئے اور لوگوں کی وفاداریاں تبدیل کروائی گئیں، اتنا کچھ کرنے کے باوجود مسلم کانفرنس نے حالیہ ریاستی انتخابات میں ڈیڑھ لاکھ سے زائد ووٹ حاصل کئے، مرزا محمد شفیق جرال ایڈووکیٹ نے چیف الیکشن کمشنر آزاد جموں و کشمیر سے اپیل کی ہے کہ وہ ہمارے تحفطات کو سنجیدہ لیتے ہوئے حلقہ کھاوڑہ کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کروائیں بصورت دیگر ہم راست اقدام پر مجبور ہونگے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں